سرینگر //اگست // جموں سری نگر قومی شاہراہ پر ٹکری، ادھم پور کے قریب ایک المناک سڑک حادثے میں کشتواڑ سے تعلق رکھنے والے ایک ماں اور بیٹے کی موت ہو گئی ہے جبکہ نوجوان کا والدبھی اس واقعہ میں زخمی ہو گیا ہے۔کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ایک اہلکار نے بتایا، مرنے والوں کی شناخت عبدالکبیر زرگر کی بیوی شفیقہ بیگم اور ان کے 33 سالہ بیٹے آصف کبیر زرگر کے طور پر ہوئی ہے، دونوں کشتواڑ کے رہنے والے ہیں۔ اہلکار نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ان کی بلینو کار (نمبر JK02CH/5448) جو جموں سے کشتواڑ کی طرف جا رہی تھی، کنٹرول کھو بیٹھی اور سڑک کے کنارے دیوار سے ٹکرا گئی۔والد، عبدالکبیر زرگر، ایک ریٹائرڈ NHPC ملازم، زخمی ہوئے اور فی الحال گورنمنٹ میڈیکل کالج (GMC) جموں میں زیر علاج ہیں۔واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے پولیس کی تفتیش جاری ہے۔






