ترال// پیر زادہ محمد اشرف رفیقی ساکن ڈاڈسرہ ترال آج صبح مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔مرحوم محکمہ مال سے سبکدوش کے بعدپی ڈی پی کے لئے ترال میں اس وقت زونل صدر تھے جب یہاں حالات کافی خراب تھے اور انہوں نے اس وقت بھی پی ڈی پی کو، ساتھ دیا۔مرحوم کے وفات پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے مرحوم کے وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ادھرممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائیک نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ پی ڈی پی ترال کے سابق زونل صدر پیر محمد اشرف صاحب کے انتقال پر گہرا رنج ہوا۔
خوش قسمتی سے، مجھے کچھ دن پہلے ہی ان سے ملنے کا موقع ملا – اور، ہمیشہ کی طرح، وہ میرے ساتھ انتہائی مہربان اور گرمجوش تھے۔ ان کی باتیں اور دعائیں ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گی۔وہ ہماری پارٹی کے ان بہادر سپاہیوں میں سے ایک تھے جنہوں نے اپنی زندگی خدمت کے لیے وقف کر دی اور جس تحریک پر وہ یقین رکھتے تھے اس کے لیے بے شمار قربانیاں دیں۔اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس عطا فرمائے اور غم کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ادھر سٹیزنز کونسل ترال کے چیرمین فاروق ترالی، غلام محمد کانٹرو ،شیخ عبد الرشید سمیت مختلف شخصیات نے پورے خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کر کے مرحوم کے لئے دعا مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی ہے







