منگل, دسمبر ۲۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے محکموں او راَضلاع کو خراب موسمی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت دی

کہا،موسم کی پیش گوئی سے ہمیںبہتر ردِّعمل اور وسائل کی بروقت فراہمی میں مددملنی چاہیے

by Srinagar Mail
03/10/2025
A A
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے محکموں او راَضلاع کو خراب موسمی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت دی
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر/انفو:وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے آج سول سیکرٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ موسم کی پیش گوئی کے پیش نظر مختلف محکموں کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 4 اکتوبر سے جموں و کشمیر میں مغربی ہواو¿ں کا ایک فعال سلسلہ اثر انداز ہو سکتا ہے جس کے باعث کئی علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔وزیراعلیٰ نے زور دیا کہ تمام متعلقہ محکمے مکمل تیاری کی حالت میں رہیں تاکہ پھلوں کی فصل کو ممکنہ نقصان سے بچایا جا سکے، ضروری خدمات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور موسم کی خرابی کے دوران تمام بڑی سڑکوں اور شاہراہوں کو قابلِ استعمال رکھا جا سکے۔میٹنگ میں وزیر برائے زراعت جاوید احمد ڈار، وزیربرائے خوراک، شہری رسدات و اَمورِ صارفین اور ٹرانسپورٹ ستیش شرما، چیف سیکرٹری ا َتل ڈولو، ایڈیشنل سیکرٹری جل شکتی شالین کابرا، وزیراعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا، پرنسپل سیکرٹری داخلہ و تعمیرات، سیکرٹری تعلیم، جموں و کشمیر کے صوبائی کمشنران، تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں، ایم ڈِی کے پی ڈِی سی ایل، آبپاشی و فلڈکنٹرول، پی ایچ اِی، پروجیکٹ سمپارک اور بیکن کے چیف انجینئروں، این ایچ اے آئی، این ایچ آئی ڈی سی ایل اور محکمہ موسمیات کے اَفسران و نمائندگان نے شرکت کی جبکہ آﺅٹ سٹیش افسران نے بذریعہ ورچیول موڈ میٹنگ میں حصہ لیا۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے زراعت اور باغبانی محکموں کو ہدایت دی کہ کسانوں اور باغ مالکان کے لئے بروقت ایڈوائزری جاری کریں اور پھلوں کی کٹائی کے موسم میں پھلوں کی منڈیوں تک ہموار ٹرانسپورٹیشن کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے محکمہ تعمیراتِ عامہ اور قومی شاہراہوں کی ایجنسیوں بشمول این ایچ آئی ڈِی سی ایل، این ایچ اے آئی، سمپارک اوربیکن کو ہدایت دی کہ برف یا ملبے کی صفائی کے لئے حساس مقامات پر مناسب مشینری تیار رکھی جائے تاکہ سڑک کے بلاتعطل رابطے کو برقرار رکھا جا سکے۔اِسی طرح محکمہ پاور ڈیولپمنٹ اور جل شکتی محکموں کو ہدایت دی گئی کہ فوری ردِّعمل کی ٹیمیں تعینات کریں تاکہ بجلی اور پانی کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی رُکاوٹ کی صورت میں فوری بحالی ممکن ہو جبکہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو کنٹرول روموں کو فعال رکھنے اور ضلعی اِنتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطہ قائم رکھنے کی ہدایت دی گئی تاکہ صورتحال پر چوبیس گھنٹے نگرانی رکھی جا سکے۔وزیراعلیٰ نے پولیس اور ٹریفک حکام کو بھی ہدایت دی کہ شاہراہوں اور اہم سڑکوں پر ٹریفک کو منظم رکھیں اور لوگوںکی حفاظت کے پیش نظر وقتاً فوقتاً سفری ایڈوائزری جاری کریں۔اُنہوں نے صحت شعبے میں تیاریوں پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے محکمہ صحت کو ہدایت دی کہ حساس مقامات پر ایمبولینسز دستیاب رکھی جائیں اور ایسے مریضوں کی نشاندہی کی جائے جنہیں ایمرجنسی حالت میں فوری طور پر منتقل کرنے کی ضرورت ہو تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں بروقت اقدامات کئے جا سکیں۔ اُنہوں نے محکمہ اطلاعات کو ہدایت دی کہ بروقت موسمی اَپ ڈیٹس اور ایڈوائزری تمام دستیاب ذرائع سے عوام تک پہنچائی جائیں تاکہ لوگ پیشگی احتیاطی تدابیر اِختیار کر سکیں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

بھارت شہریوں اور سالمیت کے تحفظ کے لیے کوئی بھی سرحد پار کرے گا: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ

Next Post

عمل کو آسان بنائیں ، بُزرگ شہریوں اور جسمانی طور خاص اَفراد ( پی ڈبلیو ڈِی ایس) کے فائدے کیلئے عوام دوست اَقدامات اَپنائیں۔سکینہ اِیتو

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post
عمل کو آسان بنائیں ، بُزرگ شہریوں اور جسمانی طور خاص اَفراد ( پی ڈبلیو ڈِی ایس) کے فائدے کیلئے عوام دوست اَقدامات اَپنائیں۔سکینہ اِیتو

عمل کو آسان بنائیں ، بُزرگ شہریوں اور جسمانی طور خاص اَفراد ( پی ڈبلیو ڈِی ایس) کے فائدے کیلئے عوام دوست اَقدامات اَپنائیں۔سکینہ اِیتو

جموں وکشمیر بینک نے سیلاب سے متاثرہ اَفراد کیلئے چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں 4.10 کروڑ روپے کا عطیہ دیا

جموں وکشمیر بینک نے سیلاب سے متاثرہ اَفراد کیلئے چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں 4.10 کروڑ روپے کا عطیہ دیا

ستیش شرما نے تیل سیڈ مشن کے تحت ترقی پسند کسانوں کے نمائشی دورے کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

ستیش شرما نے تیل سیڈ مشن کے تحت ترقی پسند کسانوں کے نمائشی دورے کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail