سری نگر/ وزیر برائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ اِیتو نے آج بُزرگ شہریوں اورجسمانی طور خاص اَفراد (پی ڈبلیو ڈِی ایس) کے فائدے کے لئے طریقہ¿ کار کو آسان بنانے اور عوام دوست اَقدامات کو اَپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اِن باتوں کا اِظہار وزیر موصوفہ نے سول سیکرٹریٹ سری نگر میں منعقدہ ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں سری نگر و جموں کے کمپوزٹ ریجنل سینٹروں( سی آر سی) کی کارکردگی اور کام کاج کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں سیکرٹری کمشنر سماجی بہبود سرمد حفیظ، ڈائریکٹران سماجی بہبود کشمیر و جموں، ڈائریکٹر سی آر سی سری نگر و جموں، ایگزیکٹویو ڈائریکٹر سٹیٹ رہیبلی ٹیشن کونسل جے اینڈ کے، چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر آرٹیفیشل لمبس مینو فیکچرنگ کارپوریشن آف اِنڈیا(اے ایل آئی ایم سی او)، ضلعی سماجی بہبود اَفسران و دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی جبکہ آﺅٹ سٹیشن اَفسران نے بذریعہ ورچیول موڈ میٹنگ میں حصہ لیا ۔ وزیرموصوفہ نے ڈِس ایبلیٹز سرٹیفکیٹس جاری کرنے اور معاون آلات کی فراہمی کے عمل کو مو¿ثر اور آسان بنانے کی ہدایت دی تاکہ زیادہ سے زیادہ اِستفادہ کنندگان ان سہولیات سے فائدہ اُٹھا سکیں۔








