ترال//ترال میں کھاد اور گھاس کے بیج کی قلت کی وجہ سے کسانوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس دوران ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائیک نے پہلے ترال میں محکمے کے واقع دفتر کا دورہ کر کے یہاں سٹاک کا جائزہ لیا ہے ۔اس دوران لوگوں نے انہیںبتایا کہ محکمے کے دفاتر میں کھاد اور گھاس کے بیج کی قلت کی وجہ سے کسان مہنگے داموں یہ بیج خرید نے پر مجبور ہورہے ہیں ۔کسانوں نے بتایا ان کی زمین تیار ہے تاہم بیچوں کی عدم دستیابی نے انہیں پریشان کردیا جبکہ کھاد ڈالنے کا بھی یہی سیزن ہے جو موجود نہیں ہے ۔اس دوران کسانوں نے اس مسئلے کو ایم ایل ترال کی نوٹس میں لایا جنہوں نے بعد میں ترال بالا میںض واقع محکمے کے دفتر میں موجود سٹاک کا جائزہ لیا گیا ہے ۔رفیق احمد نائیک کو بتایا گیا ہے کہ ترال اس وقت صرف محکمے کے پاس سرسوں کا بیج موجود ہے ۔دریں اثنا ممبر اسمبلی نے انہوں نے اس معاملے کو ڈائر ایکٹر ایگری کلچر کی نوٹس میں لایا جنہوں نے انہیں یقین دیا ہے کہ کسانوں کی شکایتوں کو فوری طور ازالہ کیا جائے گا.





