سری نگر/28 اکتوبر 2025ئوزیر برائے ٹرانسپورٹ ستیش شرما نے آج کہا کہ نئی بسوں کا ایک بیڑا جلد پہنچنے والا ہے اور حکومت انہیں عوام کی ضروریات اور تقاضوں کے مطابق تعینات کرے گی جبکہ سرحدی علاقوں کو خصوصی طور پر ترجیح دی جائے گی۔وزیر موصوف آج قانون ساز اسمبلی میںایس آر ٹی سی بسوں سے متعلق ممبراسمبلی اعجاز جان کی طر ف سے اُٹھائے گئے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پونچھ اور راجوری کے سرحدی اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا جیسے ہی نئی بسوں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔






