سری نگر/28 اکتوبر 2025ئ آج متعدد اراکین اسمبلی نے حکومت کی طرف سے یہ یقین دہانی حاصل کرنے کے بعد اَپنے پرائیویٹ ممبر ز بل واپس لے لئے کہ اُن کے تحفظات اور تجاویز کو مستقبل کی سرکاری پالیسیوں میں بخوبی شامل کیا جائے گا۔جن اراکین اسمبلی نے اَپنے بل واپس لے لئے اُن میں تنویر صادق، ایم وائی تاریگامی، میر سیف اللہ، نظام الدین بٹ، الطاف احمد وانی اور مُبارک گُل شامل ہیں۔اراکینِ اسمبلی وحیدالرحمان پرہ اور بلونت سنگھ منکوٹیا نے اپنے پرائیویٹ ممبرز بل متعارف کرنے پر زور دیا تاہم صوتی ووٹ کے بعد ایوان نے اُنہیں پیش کرنے کی اجازت نہیں دی






