سرینگر،28 اکتوبر (کے این ایس): جموں و کشمیر حکومت نے منگل کو انکشاف کیا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں صحت کے اداروں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کی 5200 سے زیادہ آسامیاں خالی ہیں۔ادھر یوٹی کے محکمہ مال کا ھال بھی ٹھیک نہیں جس میں1560اسامیاں خالی پڑی ہیں ۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق ایم ایل اے میر محمد فیاض کی طرف سے اٹھائے گئے ایک سوال کے جواب میں اعداد و شمار کا انکشاف ہوا ہے، ریاست جموں و کشمیر کے محکمہ صحت اور طبی تعلیم میں 1635گزیٹیڈ اور 3616 نان گزیٹڈ آسامیاں خالی ہیں۔منسٹر انچارج نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن (جے کے پی ایس سی) اور سروسز سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی) کو 197 گزیٹیڈ اور 772 نان گزیٹیڈ پوسٹوں کو ریفر کیا گیا ہے۔تاہم انہوں نے کہا ہے کہ ‘دو برسوں میں 969پوسٹیں JKPSC، JKSSB کو بھیج دی گئیںمحکمہ تعلیمی انتظامات کو ایک عبوری اقدام کے طور پر استعمال کر رہا ہے جب تک کہ تمام آسامیاں مستقل بنیادوں پر نہیں فل کی گئی ہے ۔ادھرجموںو کشمیر کے محکمہ مال میں مختلف عہدوں کے1560 اسامیاں خالی پڑی ہیں جن میں تحصیلدار، نائب تحصیلدار، گرداور اور پٹواری شامل ہیں، سرکاری اعداد و شمار سے اس بات کی جانکاری موصول ہوئی ہے۔ وزیر انچارج قانون ساز فاروق احمد شاہ کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تحصیلدار کی 21، نائب تحصیلدار کی 113، گرداور کی 163 اور پٹواری کی 203 آسامیاں اس وقت خالی ہیں۔محکمہ نے کہا کہ آسامیوں کو پر کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ "براہ راست بھرتی کی آسامیاں جموںو کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ (JKSSB) اور پبلک سروس کمیشن (PSC) کو پروسیسنگ کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔ اس نے مزید کہا کہ JKSSB کی سفارشات کی بنیاد پر 142 پٹواری اسامیاں پہلے ہی پ±ر کی جا چکی ہیں،” جواب میں کہا گیا ہے۔پروموشنز کے لیے، محکمہ جاتی پروموشن کمیٹیوں کا باقاعدہ اجلاس یونین ٹیریٹری، ڈویڑنل اور ضلعی سطحوں پر کیا جاتا ہے تاکہ اہل اہلکاروں کو پروموٹ کیا جا سکے،۔






