
سید اعجاز
سرینگر//جنوبی کشمیر کے معروف سماجی کارکن اور سول سوسائٹی پلوامہ کے رکن سید لطیف سیف اللہ کے بردار اکبر حاجی سید محمد امین اتوار کواپنی رہاش گاہ واقع سنری گنڈ ملنگ پورہ پلوامہ میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ مرحوم کے نماز جنازہ میں زندگی کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ،رشتہ داروں اور قریبی بستیوں کے علاوہ سول سوسائٹی پلوامہ کے ارکین سمیت سینکڑوں کی تعد اد میں لوگوں نے شرکت کی۔مرحوم محمد امین محکمہ پی ڈی ڈی کے ایک ریٹائرڈ ملازم تھے اور گذشتہ کئی برسوں سے علیل تھے۔کئی سیاسی ،سماجی ،ادبی اور صحافتی حلقوں نے سید لطیف سیف اللہ اور تمام اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔سول سوسائٹی پلوامہ ،بہار ادب شاہورہ ،سٹیزنز کونسل ترال کے چیرمین فاروق ترالی سمیت کئی سماجی اور سیاسی لیڈروں نے سید لطیف سیف اللہ اور دیگر لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی ہے۔ادھر سب ضلع ترال کی صحافی برادی کے ساتھ ساتھ نوجوان صحافی سید اعجاز نے بھی پورے خاندان خاص کر لطیف سیف اللہ صاحب کے ساتھ تعزیت کا اظہار کر کے مرحوم کے حق میں دعا مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔






