سری نگروزیر تعلیم سکینہ ایتو نے کہا ہے کہ جموںو کشمیر میں گرمائی تعطیلات اور خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر کی گئی چھٹیوں کے بعد جموں و کشمیر میں تمام تعلیمی ادارے درس و تدریس کے لئے پیر کودو بارہ کھلیں گے ۔انہوں نے کہا تاہم جموں کے سیلاب ذدہ علاقوں میں اگر کسی تعلیمی ادارے کو نقصان پہنچا ہے وہاں مقامی سطح پر محکمہ فیصلہ لے سکتا ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق وادی کشمیر میں اسکول پیر کے روز دوبارہ کھلیں گے جو کہ گرمیوں کی چھٹیوں اور خراب موسم کی وجہ سے ہفتوں سے بند تھے۔وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے بتایا اب بچوں کو نصاب بھی مکمل کرنا ہے اور جہاں تک ممکن ہ ہو سکا ہے چھٹیاں دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا اگر جموں کے سیلاب ذدہ پونچھ راجوری یا کشمیر وادی میں کسی بھی علاقے میں بارشوں کی وجہ سے سکولی عمارتوں کو نقسان پہنچا ہے یا ناقابل استعمال ہے اس بارے میں ،محکمے کو پہلے ہی ہدایات جاری کئے گئے ہیں کہ وہاں کے مقامی زونل ایجوکیشن افسران موقعے پر جا کر فیصلہ طے کریں گے۔خیال رہے وادی کشمیر میں گرمائی تعطیلات کے لئے6جوجولائی کو بند ہوئے تھے تاہم بعد میں خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر مزید26جولائی تک چھٹیوں میں توسیع کی گئی تھی اور اتوار کو موسم میں بہتری کے بعد حکومت نے پیر سے سکول کھولنے کا فیصلہ لیا ہے۔ادھر سرینگر میں انڈین میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (محکمہ موسمیات) کے مرکز نے 28 جولائی کو چناب ویلی کے اضلاع میں ہلکی سےدرمیانی درجے کے بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔






