سید اعجاز
ترال//ضلع انتظامیہ پلوامہ کی جانب سے اتوار کے روز ترال میں ہر گھر ترنگا مہم کے تحت ایک ترنگا ریلی کا اہتمام کیا ہے ۔ترنگا ریلی کے سلسلے میںبجونی کے مقام پر ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ہے ۔اس موقعے پر ریلی بجونی سپورٹس اسٹیڈیم سے شروع ہو کر بس اسٹینڈ ترال میں اختتام پزیر ہوئی ۔ریلی کی قیادت ڈپٹی

کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے ایم ایل اے ترال رفیق احمد نائیک ،ایس ایس پی اونتی پورہ سجاد احمد شاہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال ساجد یحیٰ نقاش کے علاوہ پولیس اور سیول انتظامیہ کے دیگر افسران کے ہمراہ کی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ یہ مہم 9اگست سے شروع ہو کر17اگست تک جاری رہے گی ۔انہوں نے بتایا کہ آج منعقد ہونے والی ریلی میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے ۔گزشتہ سال کے دوران اس مہم میں ضلع پلوامہ پورے ملک میں پانچویںنمبر پر تھا انہوں نے بتایا9سے17تک انتظامیہ نے باضابط طور ایک کیلنڈر جاری کیا ہے جس کے تحت سکولوں ،پنچائتوں سمیت تمام علاقوں اور اداروں میں پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔

واضح رہےشہریوں میں حب الوطنی کا جذبہ بیدار کرنے، قومی اتحاد کو مضبوط بنانے اور بھارت کے ثقافتی ورثے کو فروغ دینے کے لیے ملک بھر میں ‘ہر گھر ترنگا’ مہم منائی جا رہی ہے۔ یہ مہم ‘ہر گھر ترنگا’ پہل کا پانچواں سال ہے؛ اس کا آغاز 2022میں ہوا تھا.اور اب یہ ملک کی عوامی شرکت والی سب سے بڑی تحریکوں میں سے ایک بن چکی ہے۔اس مہم کا مقصد شہریوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ قومی پرچم لہرائیں اور حب الوطنی، قومی اتحاد اور ہندوستان کے ثقافتی ورثے کے جشن پر مبنی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ اس سال کی مہم کو خصوصی اہمیت حاصل ہے کیونکہ یہ ہندوستان کے قومی گیت ‘وندے ماترم’ کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہو رہی ہے، جس سے حب الوطنی کے ایک منفرد جشن میں قومی پرچم اور قومی گیت یکجا ہو رہے ہیں۔

جشن کے حصے کے طور پر، ملک بھر میں ‘وندے ماترم’ کو اجتماعی طور پر گانے کا اہتمام کیا جائے گا۔ادھر جموںو کشمیر کے تمام 20اضلاع میں اس حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔اتوار کے روز ہر ضلع میں مہم کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے جن میں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت ہے






