پانپور/وزیربرائے تعلیم، سماجی بہبود اور صحت و طبی تعلیم محکمہ جات سکینہ اِیتو نے آج پانپور حلقہ اِنتخاب کا دورہ کیا اور تعلیمی، صحت اور عوامی خدمات کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے مقصد سے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا اِفتتاح کیا۔
وزیرموصوفہ کے ہمراہ ممبر قانون ساز اسمبلی پانپورجسٹس (ریٹائرڈ) حسنین مسعودی، رُکن اسمبلی ترال رفیق احمد نائیک،ممبر اسمبلی پلوامہ وحید الرحمان پرہ اور ایم ایل اے راجپورہ غلام محی الدین میربھی تھے۔دن کے اوائل میں وزیر سکینہ اِیتو نے پانپور میں ڈِسٹرکٹ اِنسٹی چیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (ڈِی آئی اِی ٹی) پلوامہ کی مرکزی عمارت کا اِفتتاح کیا۔ توقع ہے کہ یہ منصوبہ اساتذہ کی تعلیم، تربیت اور صلاحیت سازی کے لئے بہتر سہولیات فراہم کرے گا۔




