سری نگر22 اکتوبر،: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو وزیر داخلہ امت شاہ کو ان کی 59 ویں سالگرہ پر ایک بہترین "نگراں کار” قرار دیا جبکہ وزیر اعظم نے حکومت اور بی جے پی کےلئے وزیر داخلہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کہ دونوں کےلئے انکا تعاون قابل ستائش رہا ہے۔کے این ایس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ "X”پر وزیراعظم مودی نے لکھا کہ”امیت شاہ ہندوستان کی ترقی اور غریبوں کے لئے بہتر معیار زندگی کو یقینی بنانے کے بارے میں انتہائی ہر عزم اور پرجوش ہیں اور انھوں نے ایک بہترین ایڈمنسٹریٹر کے طور پر اپنی شناخت بنائی ہے اور اسکی اس عمل نے ہندوستان کی سلامتی کو بڑھانے اورکوآپریٹو سیکٹر کو مزید ترقی دینے میں قابل ذکر کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعظم نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو مضبوط بنانے میں امیت شاہ کے کردار کو قابل ستائش قرار دیا اور خواہش کی کہ انہیں "لمبی زندگی اور شاندار صحت نصیب ہو۔”اس دوران مرکزی وزراءراجناتھ سنگھ اور نتن گڈکری سمیت بی جے پی کے دیگر سرکردہ لیڈروں نے بھی انہیں ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے کے صدر جے پی نڈا نے شاہ کی قوم کے تئیں غیر معمولی لگن، خلوص اور تنظیمی مہارت کی تعریف کی اور انہیں پارٹی کارکنوں کے لئے ایک تحریک قرار دیا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزیر داخلہ شاہ گجرات سے وزیر اعظم کے قریبی معتمد رہے ہیں جہاں دونوں نے پہلے وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ کا کردار ادا کیا اور بعد میں قومی سطح پر بی جے پی کے عروج میں ایک ساتھ مل کر اہم کردار ادا کرتے آئے ہیں۔ موجودہ وزیر داخلہ نے 2014 میں بی جے پی کے قومی صدر کی بھی خدمات انجام دیں اور 2019 میں بی جے پی کو بڑی اکثریت کے ساتھ مرکز میں اقتدار تک پہنچایا جبکہ نریندر مودی کی سربراہی میں دوسری مرتبہ مرکز میں بی جے پی نے حکومت سنبھالی تو امیت شاہ نے حکومت میں بطور کابینہ وزیر شمولیت اختیار کی اور جموں و کشمیر کو خصوصی حقوق دینے والے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے اپنے بنیادی عہد کو پورا کرنے میں حکمران جماعت میں اہم کردار ادا کیا۔







