بدھ, دسمبر ۲۴, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

بیک ٹو وِلیج کے پانچویں مرحلے کا پروگرام لیفٹیننٹ گورنر نے چٹھا فارم اورستواری جموں کا دورہ کیا

کہا،عوام کی شرکت دیہی خوشحالی کی بنیاد ہے ہر گاو¿ں کو خودکفیل بننے اور جموں و کشمیر کی دیرپا ترقی کی قیادت کرنی چاہیئے ۔لیفٹیننٹ گورنر

by Srinagar Mail
09/11/2023
A A
بیک ٹو وِلیج کے پانچویں مرحلے کا پروگرام لیفٹیننٹ گورنر نے چٹھا فارم اورستواری جموں کا دورہ کیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

جموں/09نومبر2023ئلیفٹیننٹ گور منوج سنہا نے آج چٹھا فارم ، ستواری جموں میں بیک ٹو وِلیج کے پانچویں مرحلے کے پروگرام میں شرکت کی ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے یو ٹی اِنتظامیہ کی شراکت پر مبنی اور عوام پر مبنی حکمرانی قائم کرنے اور جامع ترقی کیلئے ایک قابل ماحول بنانے کی کوششوں کا اِشتراک کیا ۔
اُنہوں نے کہا کہ عوام کی شرکت دیہی خوشحالی کی بنیاد ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اِنتظامیہ کا بیک ٹو وِلیج کا اقدام ترقیاتی اور فلاحی سکیموں کی کامیابی کو حل کرنے اور وِلیج کمیونٹیوں کو مرکزی اور یو ٹی سکیموں کے فوائد حاصل کرنے کو یقینی بنانے کیلئے تشکیل دیا گیا ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنرنے کہا جموں و کشمیر انتظامیہ نے کمزور طبقوں کو سب سے زیادہ ترجیح دی ہے دیہی اور دور دراز علاقوں میں انقلاب لانے کیلئے بے مثال وسائل فراہم کئے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ گذشتہ چند برسوں میں پروگراموں کے بروقت نفاذ اور نگرانی نے دیہات کو ہمہ گیر ترقی کے منفرد مواقع کو یقینی بنایا ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کے مختلف طبقات کو دہائیوں کو امتیازی سلوک اور استحصال سے آزاد کیاگیا ہے اور ترقی سے فائدہ اٹھانے کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ اس کے دیہاتوں اور دور دراز علاقوں سے گذرتا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ بہتر بنیادی ڈھانچہ ، سہولیات ، عوامی خدمات ، نوجوانوں اور خواتین کیلئے ہنر اور مواقع ، زراعت اور اس سے منسلک شعبے کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کو یقینی بنانا ہمارا عزم ہے ۔ انہوں نے دیہی علاقوں کے تمام شہریوں پر زور دیا کہ وہ خواندگی کی شرح کو بہتر بنانے ، پنچائتوں سے غذائی قلت اور ٹی بی کے خاتمے میں اپنا حصہ ڈالیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہر گاو¿ں کو کو خود انحصار بننے اور جموں و کشمیر کی پائیدار ترقی کی قیادت کرنی چاہئیے ۔ پی آر آئی کے نمائندوں نے ترقی کو نچلی سطح تک لے جانے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کی زیر قیادت یو ٹی اِنتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مختلف سرکاری محکموں کی طرف سے لگائے گئے مختلف سٹالوں کا بھی دورہ کیا جس میں حکومت کے مختلف اَقدامات اور فلاحی پروگراموں کو اُجاگر کیا گیا تھا ۔ اِس موقعہ پر چیئر مین ضلع ترقیاتی کونسل جموں بھارت بھوشن ،صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار ،ضلع ترقیاتی کمشنر جموں، سینئر افسران ، پی آر آئی ممبران اوربڑی تعداد میں لوگ موجود تھے ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جموں و کشمیر میں آج دیر سے بارش اور برفباری شروع ہوگی: موسمیات

Next Post

ووٹر رجسٹریشن کے حوالے سے آئی سی این ایس اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کانفرنس کا اِنعقاد

Related Posts

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے  سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

Next Post

ووٹر رجسٹریشن کے حوالے سے آئی سی این ایس اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کانفرنس کا اِنعقاد

6اپریل تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

وادی کے بالائی علاقوں میں برف باری، میدانی علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری، 11 سے 18 نومبر تک موسم خشک رہنے اکا امکا

این سی ڈی سی نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر کیا گہری تشویش کا اظہار

این سی ڈی سی نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر کیا گہری تشویش کا اظہار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail