منگل, دسمبر ۲۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

روزنامہ آفتاب کے بانی خواجہ ثناء اللہ بٹ کی 14 ویں برسی

سماج کے مختلف طبقوں کی جانب سے شاندار خراج عقیدت،مرحوم نے ہمیشہ بھائی چارے، انسان دوستی اور اچھے اخلاق کو ترجیح دی/ کندن کشمیری

by Srinagar Mail
24/11/2023
A A
روزنامہ آفتاب کے بانی خواجہ ثناء اللہ بٹ کی 14 ویں برسی
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر24 نومبر ,سرینگر سے شائع ہونے والے اردو روزنامہ آفتاب کے بانی مرحوم خواجہ ثناء اللہ بٹ جنہیں بابائے صحافت کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کی14 ویں برسی پر سماج کے مختلف طبقوں نے یاد کر کے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا تفصیلات کے مطابق بابائے صحافت اردو روزنامہ آفتاب کے بانی خواجہ ثناءاللہ بٹ کی 14 ویںبرسی آج یعنی 25 نومبر کو منائی جارہی ہے۔وادی کے سرکردہ شاعروں، ادیبوں، قلمکاروں اور سماج کے دیگر طبقوں سے وابستہ افراد نے مرحوم کو ا±ن کی برسی پر یاد کیا اور ان کی صحافتی خدمات کو سراہا۔وادی کے نامور شاعر ادیب اور قلمکار عبدالرحمان فدا جو کہ نوو ادبی کاروان پلوامہ کے سرپرست اعلی بھی ہے نے مرحوم خواجہ ثناءاللہ بٹ کوشاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں اردو صحافت کی داغ بیل سے متعلق اگر چہ متضاد رائیں سامنے آجاتی ہیں تاہم اردو صحافت کی بات کرتے ہوئے وادی سے تعلق رکھنے والے دو ممتاز اور سپوت صحافیوں صوفی غلام محمد اور خواجہ ثنا اللہ بٹ کا نام لینا ازخود ضروری ہے۔عبدالرحمان فدا نے کہا کہ مرحوم خواجہ ثناء اللہ بٹ ایک بے باک اور نڈر صحافی تھے اور اپنی بے باکی اور صداقت پسندی کی وجہ سے انہوں نے ہر کشمیری کے دل میں اپنی جگہ بنالی تھی اور کشمیر کا ایک ایک فرد بلا لحاظ و ملت ان کو عزت کی نگاہوں سے دیکھتا تھا اس دوران ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کے سابقہ پریذیڈنٹ غلام رسول مشکور نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بٹ صاحب نے اپنے اخبار کے ذریعے لوگوں کے مسائل سرکار تک پہنچانے میں جو خدمات انجام دئے ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔ادھر دہلی میں کشمیری پنڈت کانفرنس کے چیرمین کندن کشمیری نے بابائے صحافت مرحوم خواجہ ثناءاللہ بٹ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرحوم کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ بھائی چارے انسان دوستی اور اچھے اخلاق کو ترجیح دی۔جموں و کشمیر سول سوسائٹی فورم کے سربراہ فیاض اندرابی نے آفتاب کے بانی خواجہ ثناء اللہ بٹ کو ا±ن کی 14 ویں برسی پر یاد کرکے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے اپنے قلم سے کشمیری قوم کی بے لوث خدمت کی ہےجس کے لئے وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ اس دوران ندائے کشمیر کے چیف ایڈیٹر معراج الدین فراز نے مرحوم کو صحافت کا ستارہ قرار دیتے ہوئے مرحوم کے حق میں مغفرت کی دعا کی۔ سابقہ جنرل سکریٹری ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ جلال الدین دلنواز نے کہا کہ مرحوم نے اپنے قلم کے ذریعے جموں کشمیر کی تعمیر و ترقی عوامی مسائل کو ارباب اقتدار تک پہنچانے میں جو رول ادا کیا ہے اس کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔نمائندے تنہا ایاز کے مطابق اردو روزنامہ آفتاب کے بانی خواجہ ثناء اللہ بٹ کی 14ویں برسی پر وادی کی کئی ادبی تنظیموں جن میں خاض کر نوو ادبی کاروان پلوامہ، مراز ادبی سنگم اور رومش ادبی کلچرل فورم پلوامہ سمیت وادی کشمیر کے صحافتی حلقوں نے مرحوم کی صحافتی خدمات کو یاد کر کے شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

پاکستان غیر ملکی دہشت گردوں کو جموں و کشمیر میں دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے: آرمی کمانڈر

Next Post

آئی جی پی کشمیر کا دورہ شوپیاں اور پلوامہ،سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگوں کی صدارت کی

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post
آئی جی پی کشمیر کا دورہ شوپیاں اور پلوامہ،سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگوں کی صدارت کی

آئی جی پی کشمیر کا دورہ شوپیاں اور پلوامہ،سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگوں کی صدارت کی

وقت آگیا ہے کہ جموں وکشمیر کے سیاسی لیڈران کو بولنا ہوگا کہ کس کوکس کا آشرواد حاصل کیا :بی جی پی

ترال میںپی ایم جی ایس وائی کے تحت 24 بڑے سڑک پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی :بی جے پی

وادی میں بجلی بحران پر قابو پانے کےلئے فوری انتظامات کئے جائیں :میر الطاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail