سری نگر /13 دسمبر2023ئشیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگری کلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ( سکاسٹ ) کشمیر نے وادی کشمیر میں ”شہری اور پیری شہری آبادی کی سبزیوں کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے” مٹی کے بغیر کاشت“ کے موضوع پر پانچ روزہ بیداری پروگرام کا اِنعقاد کیا۔یہ پروگرام سوپور، اننت ناگ، پلوامہ، ٹنگمرگ اور وڈورہ میں وزارتِ مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم اَنٹرپرائزز (ایم ایس ایم اِی) کے تعاون سے منعقد کئے گئے۔ ڈویژن آف ویجی ٹیبل سائنس، فیکلٹی آف ہارٹی کلچر کے زیر اہتمام بیداری پروگرام ایک جدید اوردیرپا کاشت کاری کے طریقے ہیں جو شہری اور پیری شہری آبادیوں کی سبزیوں کی مانگ کو محفوظ بنانے میں مدد کر سکتے ہیں۔ دیہی علاقوں اور ملحقہ علاقوں کے ترقی پسند کسانوں اور نوجوانوں نے بیداری پروگراموں میں شرکت کی۔ ہر پروگرام میں دیہی نوجوانوں اور ترقی پسند کسانوں پر مشتمل پچاس شرکا¿کو ہدف گیا تھا۔ ماہرین نے مٹی کے بغیر کاشت کاری کے طریقوں پر روشنی ڈالی جس نے بہت سے متعدد فوائد پیش کئے جو پیداوار کو زیادہ سے زیادہ کرنے اور زراعت میں دیرپایت کو فروغ دینے میں کردار اَدا کرتے ہیں۔زیادہ سے زیادہ پیداوار اور زراعت میں پائیداری کو فروغ دینے میں معاون ہیں۔ شرکا¿کو بتایا گیا کہ کنٹرول، مو¿ثر اور ماحول دوست اُگانے کے حالات فراہم کرکے مٹی کے بغیر کاشت تازہ اور غذائیت سے بھرپور سبزیوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے میں مدد کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ روایتی کاشت کاری کے ماحولیاتی اَثرات کو کم کرتی ہے۔






