اتوار, دسمبر ۲۸, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

ترال میں روا ں سیزن کی پہلی برف باری

by Srinagar Mail
01/02/2024
A A
ترال میں روا ں سیزن کی پہلی برف باری
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سید اعجاز
ترال//شمالی کشمیرکے بعد جنوبی کشمیر میں بھی بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات کو میدانی و بالائی علاقوں میں اچھی برف باری ہوئی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے جبکہ کسانوں کے مایوس چہرے خوشی سے کھل اٹھے ۔اس دوران انتظامیہ نے بتایا علاقے میں تمام رابط سڑکوں کو قابل آمد رفت بنا لیا گیا ہے جبکہ سب ضلع میں بجلی سپلائی بھی بحال کی گئی ہے ۔دستیاب جانکاری کے مطابق ترال سب ضلع میں رواں سیزن کی پہلی برف باری ہوئی ہے جس دوران یہاں بالائی علاقوں میں8اینچ سے1فٹ برف ریکارڑ ہوئی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں3سے6اینچ برف باری ہوئی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو علاقے میں برف باری ہوئی ہے اور اس دوران جب وہ صبح نیند سے بیدار ہوئے تو انہوں نے برف کی چادر بچھی ہوئی دیکھی ہے ۔اس دوران تازہ برف باری سے علاقے کی تمام رابط سڑکیں برف سے ڈھک گئی تھی جبکہ انتظامیہ نے صبح سویرے پہلے ہسپتال سمیت اہم دفاتر تک سڑک کو بحال کر کے ترال کو وادی کے باقی علاقوں سے جوڑنے والی تین اہم شاہراﺅں ترال نودل،ڈاڈسرہ اور اننت ناگ سڑکو ں کو بحال کیا گیا ہے جس کے بعد باقی رابط سڑکوں کو بحال کیا گیا ہے انتظامیہ کے ایک افسر نے بتایا کہ تمام سڑکوں کو قابل آمد رفت بنا لیا گیا ہے جبکہ میونسپل کمیٹی ترال کے صفائی کمرمچاریوں نے یہاں ہسپتال ،خانقاہ اور باقی اندرونی سڑکوں کو قابل آمد رفت بنا لیا ہے ۔ادھر محکمہ بجلی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر غلام احمد میرنے بتایا سب ضلع میں صرف ایک بجلی ٹرانسفارمر کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 100فیصد سپلائی کو بحال کیا گیا ہے ۔تازہ برف باری کی وجہ سے کسانوں اور عام لوگوں کے چہرے کھل اٹھے کیوں کہ ترال میں میں کل اراضی کا بڑا حصہ باغات یا زرعی زمین پر مشتمل ہے جبکہ یہاں کئی دہائیوں بعد اہم چشمے اور ندی نالے سوکھ گئے تھے ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

Dr Andrabi inaugurated newly constructed Deodi & Utility Complex at Chrar-e-Sharief today

Next Post

عبوری بجٹ ترقی، فلاح و بہبود، مالیاتی روک تھام پر مرکوز ہے: CEO NSE

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post
عبوری بجٹ ترقی، فلاح و بہبود، مالیاتی روک تھام پر مرکوز ہے: CEO NSE

عبوری بجٹ ترقی، فلاح و بہبود، مالیاتی روک تھام پر مرکوز ہے: CEO NSE

منشیات کے اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کریں:ی جی پی آر آرسوین

منشیات کے اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کریں:ی جی پی آر آرسوین

سرینگر-جموں شاہراہ پر  ٹریفک کی نقل وحمل بحال

سری نگر جموں شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت جزوی طور پر بحال ہو گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail