جمعرات, جولائی ۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

5لوک سبھا نشستوں کیلئے 5مراحل میں ہورہے انتخابات کے دوران امن وامان کوبرقرار رکھناچیلنج

جموں وکشمیرمیں مرکزی ریزرﺅ پولیس فورس کی600کمپنیاں تعینات  تمام سیکورٹی ایجنسیاں مربوط و منظم طریقے سے مصروف عمل ،باہمی تال میل اور اطلاعات کا اشتراک

by Srinagar Mail
02/05/2024
A A
اننت ۔ ناگ راجوری پارلیمانی نشست پر پولنگ شیڈول تبدی، اب ہوگی 25مئی کو ووٹنگ
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر :۲ ،مئی: : جموں وکشمیر کی 5لوک سبھا نشستوں کیلئے 5مراحل میں ہورہے پارلیمانی انتخابات کے دوران امن وامان کوبرقرار رکھنا اور ممکنہ ملی ٹنٹ حملوں کو ناکام بنانا سیکورٹی ایجنسیوں کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے ،اوراسی چیلنج کو مدنظررکھتے ہوئے اس مرتبہ 19اپریل سے25مئی تک ہونے والے پارلیمانی انتخابات کےلئے سی آر پی ایف کی600کمپنیوں کو تعینات کیاگیا ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق جموں و کشمیر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر 5مرحلوں میں ووٹنگ اب25مئی کو مکمل ہوگی،کیونکہ اننت ناگ راجوری لوک سبھا نشست کیلئے 7مئی کو ہونے والے انتخابات کو الیکشن کمیشن نے25مئی تک ملتوی کردیاہے ۔ نئی دہلی میں سیکورٹی حکام نے بتایاہے کہ جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے انعقاد کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے خطے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 600 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔ یہ کمپنیاں پچھلے انتخابات سے زیادہ ہیں۔ اس سلسلے میں سی آر پی ایف کے ایک سینئر افسر نے ایک نجی نیوز چینل ’ای ٹی وی بھارت‘ کو بتایا کہ یہ کمپنیاں انتخابی عمل کے دوران امن برقرار رکھنے میں ضلع انتظامیہ کی مدد کر رہی ہیں۔افسر نے بتایا کہ سرحد پار سے دراندازی کے علاوہ، دہشت گردتنظیمیں ہمیشہ جموں و کشمیر میں تشدد برپا کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم نے دہشت وتشددپسند تنظیموں کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کا عزم کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پیر کو این آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل سدانند وسنت نے جموں وکشمیر کی موجودہ سلامتی صورت حال پر جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آر آر سوین اور دیگر سینئر حکام کے ساتھ ایک سیکورٹی میٹنگ کی تھی۔ ملاقات میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔سی آر پی ایف کے افسر نے کہاکہ جموں و کشمیر میں تمام سیکورٹی ایجنسیاں مربوط و منظم طریقے سے کام کر رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا اپنا انٹیلی جنس اکٹھا کرنے کا عمل ہے۔ جب بھی ہمیں کسی دہشت پسند تنظیم اور ان کے ارکان کی سرگرمیوں کے حوالے سے کوئی اہم اطلاع ملتی ہے تو ہم متعلقہ اداروں کو پیغام بھیج دیتے ہیں۔ جموں و کشمیر میں 19 اپریل کو پہلے مرحلے کی ووٹنگ شروع ہونے کے بعد سے خطے میں کوئی واقعہ نہیں ہوا ہے۔ تاہم ادھم پور میں ووٹنگ شروع ہونے سے2دن پہلے مشتبہ ملی ٹنٹوں نے ایک مزدور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔جموں و کشمیر میں 19 اپریل سے 25 مئی تک 5 مرحلوں میں 18ویں لوک سبھا کے 5 ارکان کے انتخاب کے لیے انتخابات ہو رہے ہی

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ترال میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے روڑ شو کا انعقاد

Next Post

حالیہ بارشوں سے متاثر ہ خانہ بدشوں کو امداد فراہم کیا جائے َمحمد یاسین پسوال

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے 4500سے زیادہ یاتریوںکو سخت سیکورٹی میںجموں سے2قافلوںمیں روانہ کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے 4500سے زیادہ یاتریوںکو سخت سیکورٹی میںجموں سے2قافلوںمیں روانہ کیا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

اگر ریاست کو بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے تو میں الگ ہو جاو¿ں گا۔ عمر عبداللہ

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

آپریشن سندور نے ہندوستان کی سخت پالیسی کودنیاپر واضح کردیا

Next Post
یوٹی کے 2711 بے زمین لوگوں کو 5 ملیر اراضی فراہم کرنے کا اعلان

حالیہ بارشوں سے متاثر ہ خانہ بدشوں کو امداد فراہم کیا جائے َمحمد یاسین پسوال

6اپریل تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

 کم برف باری کے بعدیکم مارچ تا یکم مئی2024،ابرکرم مہربان

کولگام ،سری نگر اور بانڈی پورہ میں 3دلخراش حادثات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail