منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

اودھمپور میں تین روزہ تاریخی سدھ مہادیو میلہ شروع

by Srinagar Mail
21/06/2024
A A
اودھمپور میں تین روزہ تاریخی سدھ مہادیو میلہ شروع
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

اودھمپور/21 جون2024ئتحصیل چنانی میں تین روزہ تاریخی سدھ مہادیو میلہ آج بڑے جوش و خروش کے ساتھ شروع ہوا اور میلے میں ہزاروں عقیدت مندوں نے پوتر سدھ مہادیو مندر کا دورہ کیا۔چیئر پرسن ڈی ڈی سی اودھمپور لال چند مہمان خصوصی تھے جنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر اودھمپور سلونی رائے کی موجودگی میں میلے کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پرایس ڈی ایم چنانی گورودیو کمار، میلہ آفیسر پنکج سنگھ، عوام الناس کے علاوہ سول اور پولیس اِنتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔چیئرپرسن ڈی ڈی سی اور ضلع ترقیاتی کمشنر نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں کو مبارک باد پیش کی اور اِس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے میلے جو امیر ثقافتی اور مذہبی ورثے کی عکاسی کرتے ہیں، علاقے کے لوگوں کے درمیان بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے بندھن کو مضبوط بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ اُنہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یہ میلے مختلف مذاہب، نسلوں اور خطوں کے لوگوں کو قریب لاتے ہیں اور معاشرے کے تمام طبقوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں۔چیئرپرسن ڈی ڈی سی نے اودھمپور کی ضلعی اِنتظامیہ کی طرف سے کئے گئے فول پروف اِنتظامات کی بھی ستائش کی۔ضلعی اِنتظامیہ نے میلے کو خوش اَسلوبی سے منانے کے لئے بلا تعطل بجلی کی فراہمی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی، طبی سہولیات اور حفاظتی اقدامات سمیت وسیع اِنتظامات کئے ہیں۔مختلف سرکاری محکموں نے عوام کو متعدد یوٹی اور مرکزی معاونت والی سکیموں کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے سٹال لگائے ہیں جن کا مقصد لوگوں کی سماجی و اِقتصادی ترقی ہے۔چیئرپرسن ڈی ڈی سی نے ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ مختلف محکموں کی جانب سے لگائے سٹالوں کا معائینہ کیا۔اِس موقعہ پر مقامی لوک فن کاروں سمیت مختلف تعلیمی اِداروں کی ثقافتی دستوں نے علاقے کی روایات کی عکاسی کرنے والے لوک رقص اور ثقافتی پروگرام پیش کئے جنہیں حاضرین نے خوب سراہا ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ نے پی آر آئی اور بی ڈی سی گرانٹس کیلئے2024-25ءکے

Next Post

جموں کشمیر میں کل سے موسم خشک رہنے کی پیش گوئی

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

Next Post
17جون تک موسم خشک وگرم رہنے کی توقع

جموں کشمیر میں کل سے موسم خشک رہنے کی پیش گوئی

لیفٹیننٹ گورنر نے شری امرناتھ جی یاترا کی’ پرتھم پوجا‘ کی

لیفٹیننٹ گورنر نے شری امرناتھ جی یاترا کی’ پرتھم پوجا‘ کی

سنجی 2024 کے انتظامات؛ آئی جی پی کشمیر نے نویوگ ٹنل سے چندنواری کا دورہ کیا، سیکورٹی جائزہ میٹنگیں کیں۔

سنجی 2024 کے انتظامات؛ آئی جی پی کشمیر نے نویوگ ٹنل سے چندنواری کا دورہ کیا، سیکورٹی جائزہ میٹنگیں کیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail