منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

جسٹس تاشی ربستن نے ڈِسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس اودھمپور میں لیگل ایڈڈ یفنس کونسل کیلئے نئے بلاک کا اِفتتاح کیا

by Srinagar Mail
26/07/2024
A A
جسٹس تاشی ربستن نے ڈِسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس اودھمپور میں لیگل ایڈڈ یفنس کونسل کیلئے نئے بلاک کا اِفتتاح کیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

اودھمپور/25جولائی2024ئچیف جسٹس ( قائم مقام ) جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ اور ایگزیکٹیو جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی جسٹس تاشی ربستن کے ہمراہ چیف جسٹس کے پرنسپل سیکرٹری ایم کے شرما، ممبر سیکرٹری جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی امت کمار گپتا، سیکرٹری ایچ سی ایل ایس سی پریم ساگر نے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس اودھمپور میں لیگل ایڈ ڈیفنس کونسلز (ایل اے ڈِی سی) کے لئے وقف ایک نئے بلاک کا اِفتتاح کیا۔ کورٹ کمپلیکس پہنچنے پر جسٹس تاشی ربستن کا پی ڈی جے (چیئرمین ڈِی ایل ایس اے) اودھمپور حق نواز زرگر، اے ڈی جے دنیش گپتا، ضلع ترقیاتی کمشنر اودھمپور سلونی رائے ، سی جے ایم منوج پریہار، سب جج صلاح الدین، سیکرٹری ڈِی ایل ایس اے اودھم پور اجے کمار اور دیگر جوڈیشنل افسران کے علاوہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبران اور ضلع انتظامیہ اودھمپور کے افسران نے والہانہ اِستقبال کیا۔ جسٹس تاشی ربستن کورسمی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔جسٹس تاشی ربستن نے ایل اے ڈی سیز کے نئے بلاک کا اِفتتاح کرنے کے بعد معاشرے کے پسماندہ طبقوں بالخصوص فوجداری مقدمات میں اِنصاف تک رسائی کو یقینی بنانے میں ان کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نیا بلاک اودھمپور میں قانونی اِمداد کی خدمات کی صلاحیت اور تاثیر کو نمایاں طور پر بڑھا دے گا جس سے ایل اے ڈی سی کو مو¿ثر طریقے سے کام کرنے اور قانونی نمائندگی کی ضرورت والوں کی مدد کرنے کے لئے ایک مخصوص جگہ فراہم ہوگی۔
اُنہوں نے اودھمپور میں ڈِسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کی کوششوں کی ستائش کی جنہوں نے ان لوگوں کو معیاری قانونی امداد کی خدمات فراہم کرنے کے لئے ان کی لگن کو سراہا جو اس کے حقدار ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ نیا بلاک قانونی امداد کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرے گا اور سماجی و اِقتصادی پس منظر سے قطع نظر سب کے لئے اِنصاف کو یقینی بنانے کے مجموعی مشن میں حصہ اَدا کرے گا۔
اِفتتاح کے بعد جسٹس تاشی ربستن نے ضلع اودھمپور کی مختلف تحصیلوں میں بننے والے عدالتی ڈھانچے کا جائزہ لینے کے لئے ضلع اِنتظامیہ کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی۔
صدربار ایسوسی ایشن اودھمپور کے جے ڈی سلاتھیہ کی قیادت میں ایک وفد نے بھی جسٹس تاشی ربستن سے ملاقات کی اور مطالبات کا ایک چارٹر پیش کیا جسے بغور سنا گیا اور ان میں سے کچھ کو متعلقہ حلقوں کو ہدایات جاری کرکے حل کیا گیا۔ جسٹس تاشی ربستن نے ضلع عدالت اودھمپور کے عدالتی افسران سے بھی بات چیت کی۔ اُنہوں نے اودھمپور میں قانونی نظام کی کارکردگی اور تاثیر کو مزید بڑھانے کے لئے مختلف اَقدامات پر تبادلہ خیال کیا اور انصاف کی فراہمی میں مسلسل بہتری کے لئے اَپنے عزم کا اعادہ کیا۔
نئے ایل اے ڈِی سی بلاک کا اِفتتاح قانونی بیداری کو فروغ دینے اور مضبوط قانونی امداد کی خدمات فراہم کرنے کے لئے جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی کی جاری کوششوں کا ثبوت ہے اور اِس بات کو یقینی بنانا کہ انصاف ہر شہری تک قابل رَسائی ہو۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

الیکشن کمیشن نے جموںوکشمیرمیں فوٹو اِنتخابی فہرستوں کی دوسری سپیشل سمری رویژن کا حکم دیا

Next Post

Meeting Held to Address Provision of Ration Cards to Left Out eShram Registrants in Pulwama

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

Next Post
Meeting Held to Address Provision of Ration Cards to Left Out eShram Registrants in Pulwama

Meeting Held to Address Provision of Ration Cards to Left Out eShram Registrants in Pulwama

Signia نے ہندوستان میں 10 واں انٹرایکٹو کانسپٹ اسٹور کھولا

Signia نے ہندوستان میں 10 واں انٹرایکٹو کانسپٹ اسٹور کھولا

پلوامہ میں چھوڑے گئے ای شرم رجسٹرافراد کو راشن کارڈز کی فراہمی کے لیے میٹنگ منعقد کی گئی

پلوامہ میں چھوڑے گئے ای شرم رجسٹرافراد کو راشن کارڈز کی فراہمی کے لیے میٹنگ منعقد کی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail