سید اعجاز
ترال//ترال سے تعلق رکھنے والے ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ڈاکٹر فیاض احمد میر نے جمعہ کے روز اس بات کا اعلان کیا ہے کہ وہ سیاست میں قدم رکھیں گے اور ترال کی تعمیر و ترقی کے لئے کام کروں گا۔جمعہ کے روز انہوں نے اپنے گھر میں ایک سادہ تقریب بلائی جس میں علاقے کے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے ۔اس دوران ڈاکٹر فیاض احمد میر نے بتایا کہ جب ہم ترال کا موازنہ باقی علاقوں کے ساتھ کرتے ہیں تو ہمیں لگتا ہے کہ ہم آج کے دور میں بھی کافی پسماندہ ہے ۔انہوں نے بتایا کہ میں بیرون ملک میں ایک بڑی نوکری چھوڑ کر علاقے ترال کے لوگوں کے لئے کام کرنا چاہتا ہوں ۔انہوں نے نے کہا کہ ترال میں ایک تعلیم یافتہ اور نوجوان نمائندے کی ضرورت ہے جو علاقے کے تعمیر و ترقی کے مسائل کو حل کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا آج کی مختصرتقریب میں جس طرح ترال کے لوگوں جن میں خاص کر نوجوانوں نے حوصلہ دیا اور مجھے بھروسہ دیا کہ آپ علاقے کی بہتری کے لئے میدان میں اتریں اور ہم آپ کو ساتھ دیں گے ۔ خیال رہے ڈاکٹر فیاض احمد نے دنیا کے الگ معروف ممالک میں کام کیا ہے ۔انہوںنے کہا لوگ نوکری کے لئے سیاست میں آتے ہیں بلکہ میں علاقے کے نوجوانوں ،تعمیر و ترقی کے لئے ایک اچھی نوکری کو خیر باد کرکے واپس آبائی وطن آیا ہوں۔انہوں نے بتایا منڈیٹ کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ ترال کی تعمیر و ترقی کا مسئلہ ہے ۔انہوں باقی پارٹیوں کو علاقے میں اعلیٰ تعلیم یافتہ امیدوار کھڑا کرنے کا مشورہ دیا تاکہ جو بھی جیت درج کرے گا وہ علاقے کی بہتری کے لئے کام کرنے کا ہوگا۔۔