سرینگر:۹؍اگست
محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ (ڈی آئی پی آر) نے جموں و کشمیر فلم سیریز کے آغاز کے اعلان کے مطابق آج یہاں اپنے آڈیٹوریم میں فلم ’’بیڈ نمبر 17 ‘‘کی اِفتتاحی سکریننگ کا اِنعقاد کیا۔اِس اَقدام کا مقصد سری نگر اور جموں میں ڈی آئی پی آر آڈیٹوریم میں پندرہ روزہ فلموں کی سکریننگ کرکے مقامی سنیما کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنا ہے۔معروف کشمیری اداکار میر سرور کی ہدایتکاری میں بننے والی اور حسین خان کی پروڈیوس کردہ فلم ’’بیڈ نمبر 17‘‘ ایک کنبے کے مصائب پر مبنی ہے۔ناظم اطلاعات جتن کشور نے سکریننگ تقریب کے دوران ’’بیڈ نمبر 17‘‘ کے پیچھے تخلیقی ٹیم کی سراہنا کی اور کشمیری سنیما میں ان کی شراکت کا اعتراف کیا۔اِس موقعہ پر ناظم اطلاعات نے فلم ٹیم کی حوصلہ افزائی کی۔فلم سکریننگ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر اِنفارمیشن دیپک دوبے، ڈپٹی ڈائریکٹر اِنفارمیشن سینٹرل سنیل کمار، جموں و کشمیر فلم پالیسی کے نوڈل آفیسر مہیر ٹھاکر، اکاؤنٹس آفیسر ہتیش چودھری اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔ یر سرور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی پی آر کے اقدام کو سراہتے ہوئے خطے کی فلموں کے فروغ کے لئے پلیٹ فارموں کی ضرورت پر زور دیا۔اُنہوں نے اس اقدام کو خطے میں فلم سازی کی غیر استعمال شدہ صلاحیت کو بروئے کار لانے کی سمت میں ایک اہم قدم کے طور پر اُجاگر کیا۔سکریننگ میں فلم کے شوقین افراد اور فنکاروں سمیت متنوع سامعین نے بھی شرکت کی جنہوں نے ’’ بیڈ نمبر 17‘‘ میں پیش کردہ سنیما کی داستان کو سراہا۔ی آئی پی آر مقامی فلم سازوں کی مدد کرنے اور سنیما کے ذریعے جموں و کشمیر کے متحرک ثقافتی ورثے کو ظاہر کرنے کے اپنے عزم کے حصے کے طور پر ایسے اقدامات کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔