سرینگر:۱۸ ستمبر
جموں وکشمیرمیں 10سال بعد منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کا پہلا مرحلہ ریکا
رڈساز رہا،کیونکہ جنوبی کشمیر اور خطہ چناب کے7اضلاع میں قائم 24اسمبلی حلقوںمیں واقع3276پ ولنگ بوتھوں پر بدھ کو صبح 6بجے سے شام 7بجے تک ووٹروں کاسیلاب اُمڈ آیا اورانتہائی جوش وخروش کے ساتھ اپنے جمہوری حق کا استعمال کیا۔ پہلے مرحلے کے لئے 24 نشستوں کی پولنگ انتہائی جوش و خروش اور پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی۔پولنگ ختم ہونے کے بعد شام کو چیف الیکٹورل آفیسر پی کے پولے نے جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے پر58.85فیصد ووٹنگ ریکارد ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشتواڑ میں سب سے زیادہ 77فیصد رائے دہند گان نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا اور پلوامہ میں سب سے کم 46فیصد ووٹنگ ہوئی چیف الیکٹورل آفیسر کے مطابق جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کا پہلا مرحلہ پر امن طریقے پر اختتام پذیر ہوا۔بتادیں کہ جموں و کشمیر میں ایک دہائی کے طویل عرصے کے بعد منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے بدھ کی صبح 24 حلقوں کے لئے پولنگ شروع ہوئی۔اس مرحلے کےلئے زائد از 23 لاکھ ووٹر حق رائے دہی کے اہل ہیں جبکہ 219 امید وار قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔حکام نے پر امن اور ہموار پولنگ کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے وسیع پیمانے پر سیکورٹی و دیگر انتظامات کئے گئےتھے۔