جمعرات, دسمبر ۲۵, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

جموں و کشمیر میں میونسپل ا ورپنچایتی انتخابات دسمبر 2024سے پہلے متوقع

انتظامیہ کی سطح پرضروری تیاریاں شروع

by Srinagar Mail
03/10/2024
A A
اننت ۔ ناگ راجوری پارلیمانی نشست پر پولنگ شیڈول تبدی، اب ہوگی 25مئی کو ووٹنگ
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۳ ،اکتوبر: : ماہ جون 2024میں پارلیمانی انتخابات کے 3ماہ بعد اسمبلی انتخابات کا انعقادہونے کے بعد اب رواں سال کے اواخرمیں بلدیاتی اور پنچایتی الیکشن کرائے جانے کی بارزگشت سنائی دے رہی ہے اور یوں جموں وکشمیر میں محض7ماہ کے دوران تیسرے طرز کے انتخابات کرائے جانے کاامکان ہے۔جے کے این ایس کے مطابق ایک میڈیا رپورٹ میں اعلیٰ سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیاگیا ہے کہ اسمبلی انتخابات کا کامیاب انعقاد کے بعد، حکومت اب اس سال کے آخر تک جموں و کشمیر میں میونسپل اور پنچایتی انتخابات کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔اعلیٰ ذرائع کے مطابق ایک منصوبہ بند اقدام کے تحت اسمبلی انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کےلئے تعینات سیکورٹی فورسز اور نیم فوجی دستے، بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کے مکمل ہونے تک جموں و کشمیر میں موجود رہیں گے۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ سیکو رٹی فورسز کو برقرار رکھنے کا فیصلہ انتخابات کے دوسرے دور کےلئے فورسز کی دوبارہ تعیناتی سے منسلک اہم اخراجات سے بچنے کی ضرورت سے کیا گیا ہے۔جموں وکشمیرکی موجودہ حکومت نے طے کیا ہے کہ اس سال کے آخر تک میونسپل اور پنچایتی انتخابات کے انعقاد تک ان فورسز کےلئے رہنا زیادہ موثر ہوگا۔جموں اور سری نگر دونوں شہروں میں میونسپل کارپوریشنوں کی مدت نومبر2023 میں ختم ہو گئی تھی۔ قانونی تقاضوں کے مطابق، انتخابات کارپوریشن کی مدت ختم ہونے سے پہلے یا اس کے فوراً بعد ہونے چاہیں۔ تاخیر نے ان انتخابات کے انعقادکو طول دیا ہے، جس سے حکومت کو ان کی تکمیل کو ترجیح دینے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔یادرہے نیم فوجی اور سیکورٹی فورسز، ابتدائی طور پرسالانہ امرناتھ یاترا کےلئے تعینات کئے گئے تھے اور بعد میں پارلیمانی انتخابات کے دوران ان کی تعیناتی میں توسیع کی گئی تھی، اوراب بھی سیکورٹی فورسزکی اضافی کمپنیاں جموں وکشمیرمیں تعینات ہیں۔ سرکاری ذرائع نے مزید کہا کہ سیکورٹی فورسز کی موجودگی میں مزید اضافہ ہو گا تاکہ آنے والے بلدیاتی انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ دونوں نے اسمبلی انتخابات کےلئے اپنی مہم کے دوران، جموں و کشمیر میں نچلی سطح پر جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے بی جے پی کے عزم کااظہارکیا ۔ انہوں نے میونسپل، پنچایت، بلاک ڈیولپمنٹ کونسل اور ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات کے کامیاب انعقاد کو اس کوشش میں اہم سنگ میل کے طور پر اجاگر کیا۔۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

اسلامیہ اورنٹل کالج بنات ترال میںسالانہ ”ردا پوشی “کی تقریب منعقد

Next Post

کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری ، پرامن ماحول کو برقرار رکھنا چیلنج

Related Posts

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے  سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

Next Post

کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری ، پرامن ماحول کو برقرار رکھنا چیلنج

جموں کشمیرمیںووٹ شماری کیلئے تیاریاں مکمل

جموں کشمیرمیںووٹ شماری کیلئے تیاریاں مکمل

دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: منوج سنہا

جموں وکشمیرمیںنئی عوامی سرکار تشکیل پانے کے بعدامن و امانLGانتظامیہ کے پاس رہے گا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail