سوگوار کنبے کے ساتھ اظہارِ تعزیت کی اور ہرممکن تعاون کا یقین دِلایا
جموں/25 اکتوبر2024ئوزیر برائے خوراک ، شہری رسدات اور امور صارفین ،ٹرانسپورٹ ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اِنفارمیشن ،امور نوجوان و کھیل کود اوراے آر آئی ٹریننگز ستیش شرما نے جموں میں ششی ابرول کے اہل خانہ سے ملاقات کی جو اتوار کے روز گاندربل کے گگن گیر میں دہشت گردوں کے حملے میںمارے گئے تھے۔وزیر نے سوگوار کنبے سے تعزیت کی اور انہیں حکومت کی طر ف سے ہر طرح کی مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔ اُنہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت غمزدہ کنبے کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہے اور یقین دِلایا کہ پوری اِنتظامیہ دُکھ کی اس گھڑی میں متوفی ششی ابرول کے اہل خانہ کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔