منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home بین الاقوامی

طالبان، داعش خراسان کے سربراہ کو پکڑ کر انعام حاصل کرسکتے ہیں، امریکا

by Srinagar Mail
13/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

امریکی حکومت نے افغانستان کے طالبان حکمرانوں کے ساتھ داعش کے خراسان دھڑے کا مقابلہ کرنے کے منصوبوں پر متعدد مرتبہ بات چیت کی ہے۔رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں ایک نیوز بریفنگ میں امریکی عہدیدار نے کہا کہ طالبان، داعش خراسان کے سربراہ اور اس کے ساتھیوں کو پکڑنے کے لیے بدھ کو اعلان کردہ ایک کروڑ ڈالر کی انعامی پیشکشوں سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔میڈیا کو بریفنگ دینے والے دو امریکی عہدیداروں میں سے ایک نے کہا کہ ہم طالبان کے ساتھ 2020 کے دوحہ معاہدے سے رابطے میں ہیں اور یقینی طور پر مذاکرات اس جانب بڑھ رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس حوالے سے بہت واضح ہیں کہ ہم طالبان سے توقع کرتے ہیں کہ وہ یہ بات یقینی بنائیں گے کہ افغانستان کو دوبارہ کبھی امریکا یا ہمارے اتحادیوں کے خلاف بیرونی کارروائیوں کے اڈے کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔عہدیداروں کا کہنا تھا کہ طالبان ‘بالکل سمجھ گئے ہیں کہ انھوں نے کیا عہد کیا ہے’ اور وہ داعش کا مقابلہ کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر ‘ہم نے ان کے ساتھ متعدد مرتبہ بات چیت کی ہے’ اور وہ بات داعش خراسان اور طالبان کی ان کا مقابلہ کرنے صلاحیت کے بارے میں تھی۔اس سوال پر کہ کیا امریکا طالبان کو داعش خراسان کے مطلوب رہنماؤں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر انعام بھی دے گا، عہدیدار نے کہا کہ ہم ہر کسی حوصلہ افزائی کریں گے کہ جو بھی ہمیں 2 معاملات کی معلومات فراہم کرے، جس میں ایک غفاری کی شناخت کا مقام اور دوسرا 26 اگست کے حملے سے متعلق کوئی بھی معلومات شامل ہے۔قبل ازیں بریفنگ میں امریکی حکام نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ افغانستان میں داعش خراسان کے اب بھی 50005 ہزار تک جنگجو موجود ہیں، جو ملک بھر میں حملے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہان تھا کہ وہ گنجان آبادی والے علاقوں سمیت پورے ملک میں حملے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔خیال رہے کہ بدھ کو داعش کو شکست دینے کے لیے عالمی اتحاد نے واشنگٹن میں ایک بیان جاری کیا تھا جس میں تنظیم کو ختم کرنے کے لیے ‘تمام دستیاب چیزیں استعمال کرنے’ کا عہد کیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ ہم اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک داعش کا خطرہ ختم نہ ہوجائے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

نیوزی لینڈ نے اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کی نصیحت کی

Next Post

پردہ قرآن وحدیث کی روشنی میں

Related Posts

بارش کے دوران JLNM اسپتال رعناواری میں دیوار گرا

کوئی استاد 10 فروری سے اسٹیشن سے باہر نہیں رہے گا: ڈیسک

ٹرانسپورٹروں کے وفد نے نئے ٹرانسپورٹ کمشنر سے ملاقات کی

ٹرانسپورٹروں کے وفد نے نئے ٹرانسپورٹ کمشنر سے ملاقات کی

وزیر اعظم مود ی برکس سربراہی اجلاس کیلئے روس کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم مود ی برکس سربراہی اجلاس کیلئے روس کا دورہ کریں گے

روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف استعمال کیے جانے والے ڈرونز پر امریکا نے 2 چینی کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں

حکومت نے آٹھویں محرم کے جلوس کو روایتی راستوں پر کل صبح 6 سے 8 بجے تک نکالنے کی اجازت دے دی۔صوبائی کمشنرکشمیر

اسمبلی انتخابات کےلئے2024 تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل

Next Post
پردہ قرآن وحدیث کی روشنی میں

پردہ قرآن وحدیث کی روشنی میں

آبگاہوں کی صفائی اورتحفظ،حکومت کی کوششیں قابل سراہنا

سنا ہے کل ویلنٹائن ڈے ہے

آبگاہوں کی صفائی اورتحفظ،حکومت کی کوششیں قابل سراہنا

سرینگر میں G2Cسہولیات کا آغاز،بہتر حکمرانی کی طرف ایک اور اقدام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail