ہفتہ, جون ۳, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

نیوزی لینڈ نے اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کی نصیحت کی

by Srinagar Mail
13/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

نیوزی لینڈ کی وزیر خارجہ نانایا مہوتا نے یوکرین میں رہنے والے نیوزی لینڈ کے لوگوں کو ہر ممکن اور جلد از جلد ملک چھوڑنے کی نصیحت کی ہے کیونکہ یوکرین اور روس کے درمیان تعطل کا مسئلہ زوروں پر ہے۔محترمہ مہوتا نے اپنے ایک بیان میں کہا،’’روس اور یوکرین کے درمیان بڑھتے تناؤ کے پیش نظر نیوزی لینڈ کی حکومت نے یوکرین میں رہنے والے نیوزی لینڈ کے شہریوں کو فوراً وہاں سے نکلنے کی اپیل کی ہے۔ان کی واپسی کےلئے تجارتی پروازوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔‘‘محترمہ مہوتا کے مطابق،یوکرین میں ان کا کوئی سفارتی مشن نہیں ہے اور شہریوں کو دی جانے والی سہولیات بھی محدود ہیں۔یوکرین میں سکیورٹی کے حالات میں کبھی بھی تبدیلی آسکتی ہے اس لئے نیوزی لینڈ کے شہریوں کو ان کے ملک کی طرف سےواپس لوٹنے کےلئے کئے جانے والے انتظامات پر پوری طرح منحصر رہنا چاہئے۔اس ہفتے کی شروعات میں آسٹریلیا،جاپان،نیدرلینڈ اور جنوبی کوریا نے بھی اس وقت اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کی صلاح دی تھی ،جب امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے دعوی کیاتھا کہ روس چین میں ہورہے اولمپک کے ختم ہونے سے پہلے ہی یوکرین پر حملہ کرسکتا ہے۔‘‘ادھر آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے روس اور یوکرین کے درمیان بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی کے پیش نظر اپنے ملک کے شہریوں سے یوکرین چھوڑنے کی اپیل کی ہے۔مسٹر موریسن نے’ نیوز ڈاٹ کام ڈاٹ اے یو‘ نیوز پورٹل پر کہا، "ہم یوکرین میں رہنے والے آسٹریلیائی شہریوں کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، لیکن ان کے لیے ہمارا مشورہ واضح ہے کہ یہ بہت خطرناک صورتحال ہے اور آپ کی حفاظت کے لیے آپ کو یوکرین چھوڑنے کی ضرورت ہے”۔انہوں نے روس یوکرین سرحد پر صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیا۔آسٹریلیائی وزیر اعظم نے کہا’’ہم امن کے خواہاں ہیں، لیکن تنازعہ کی صورت میں ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ آسٹریلیائی باشندوں کے پاس یوکرین سے خود کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا اختیار ہو،ہم کئی ہفتوں سے یہ کہہ رہے ہیں‘‘۔گزشتہ چند مہینوں میں، مغرب اور یوکرین نے روس پر الزام لگایا ہے کہ وہ حملے کے ارادے سے یوکرین کی سرحد کے ساتھ اپنی فوجیں جمع کر رہا ہے۔ماسکو نے مسلسل کہا ہے کہ اس کا مقصد کسی کو ڈرانا نہیں ہے اور اس نے روسی سرحد کے قریب ناٹو کی فوجی سرگرمیوں کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے جو اس کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

امریکی آئین اور قران ،نایاب قرآنی نسخہ واپس امریکہ لایاجارہا ہے

Next Post

طالبان، داعش خراسان کے سربراہ کو پکڑ کر انعام حاصل کرسکتے ہیں، امریکا

Related Posts

ڈی ڈی سی ممبرآری پل منظور گنائی درجنوں کارکنان سمیت اپنی پارٹی میں شامل

ڈی ڈی سی ممبرآری پل منظور گنائی درجنوں کارکنان سمیت اپنی پارٹی میں شامل

بھارت کا دورہ مستقبل میں قدم رکھنے کے مترادف تھا

بھارت کا دورہ مستقبل میں قدم رکھنے کے مترادف تھا

آف لائن تدریسی عمل یکم مارچ سے بحال ہوگا

نجی تعلیمی اداروں کے داخلہ فیس میں بھاری تفاوت،ڈونیشن لینے کاکیا مطلب؟

کنہ پل پانپور میں آگ کی ہولناک واردات

کنہ پل پانپور میں آگ کی ہولناک واردات

شوپیاں میں سڑک سے گاڑی پھسل گئی

شوپیاں میں سڑک سے گاڑی پھسل گئی

ترال میں محکمہ شیپ ہسبنڈری کی جانب سے کئی ‘شیپ یونٹس’ قائم

ترال میں محکمہ شیپ ہسبنڈری کی جانب سے کئی ‘شیپ یونٹس’ قائم

Next Post

طالبان، داعش خراسان کے سربراہ کو پکڑ کر انعام حاصل کرسکتے ہیں، امریکا

پردہ قرآن وحدیث کی روشنی میں

پردہ قرآن وحدیث کی روشنی میں

آبگاہوں کی صفائی اورتحفظ،حکومت کی کوششیں قابل سراہنا

سنا ہے کل ویلنٹائن ڈے ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail