جمعرات, دسمبر ۲۵, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

14جولائی تک موسمی صورتحال جوںکی توں

سیلابی ریلوں اور مٹی کے تودے گرآنے کااندیشہ سڑک رابطے متاثرہونے کاامکان :محکمہ موسمیات

by Srinagar Mail
08/07/2023
A A
6اپریل تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۸، جولائی: : محکمہ موسمیات نے جموں وکشمیرمیں 14جولائی تک موسمی صورتحال جوںکی توں رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیاکہ موسلا دار بارشوں کے نتیجے میں نشیبی علاقوں میں عارضی طور پر پانی جمع ہونے کیساتھ ساتھ معمولی سیلابی صورتحال پیداہوسکتی ہے جبکہ اس دوران سیلابی ریلوں ،مٹی کے تودے اور پتھر گرآنے کی وجہ سے سری نگر جموں قومی شاہراہ،سری نگر لیہہ شاہراہ اورمغل روڑ کے علاوہ دیگر پہاڑی راستوں پرٹریفک کی نقل وحمل میں عارضی یاجزوقتی خلل پڑ سکتاہے ۔محکمہ موسمیات نے آبی ذخائر کے قریب واقع علاقوں کے لوگوںکو الرٹ رہنے کابھی مشورہ دیا۔جے کے این ایس کے مطابق سری نگرمیں قائم ہندستانی محکمہ موسمیات کے علاقائی مرکز میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے ہفتہ کو دن کے ایک بجکر45منٹ پر تازہ موسمیاتی جانکاری یاایڈوائزری جاری کی ،جس میں انہوںنے کہاکہ آج یعنی ہفتہ کو جموں وکشمیرمیں تیز ہوائیں چلنے اور بجلی کڑکنے کے بیچ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش کا امکان ہے۔انہوںنے کہاکہ جموں ڈویڑن اور کشمیر ڈویڑن میں الگ تھلگ مقامات پر موسلادھار سے بہت زیادہ بارش ہونے کابھی امکان ہے۔ڈاکٹر مختار نے مزید کہاکہ 29جولائی کوجموں وکشمیرمیں بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے جبکہ جموں ڈویڑن کے الگ تھلگ مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر کاکہناتھاکہ 10سے14جولائی تک جموں وکشمیر میں مطلع ابرآلودرہنے کے بیچ شام یا صبح کے وقت کچھ جگہوں پر وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ بارشوں کے رواں سلسلے کی وجہ سے دریاﺅں اورندی نالوں کے قریب واقع علاقوں کے لوگ الرٹ رہیں کیونکہ سیلابی ریلے ، مٹی کے تودے گرآنے،زمین کھسکنے کے واقعات پیش آسکتے ہیں۔انہوںنے ساتھ ہی کہاکہ موسلا دار بارشوں کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں عارضی طور پر پانی جمع ہونے کیساتھ ساتھ معمولی سیلابی صورتحال بھی پیداہوسکتی ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد کامزید کہناتھاکہ مسلسل بارشوںکی وجہ سے مٹی کے تودے اور پتھر گرآنے نیز زمین کھسک جانے کی وجہ سے سری نگر جموں قومی شاہراہ،سری نگر لیہہ شاہراہ اورمغل روڑ کے علاوہ دیگر پہاڑی راستوں پرٹریفک کی نقل وحمل میں عارضی یاجزوقتی خلل پڑ سکتاہے ۔انہوںنے لوگوںکو مشورہ دیاکہ وہ بجلی کڑکنے کے دوران گھروں کے اندر رہیں۔ماہر موسمیات ڈاکٹر مختار نے کشمیر وادی کے کچھ اونچے مقامات پر ہلکی برف باری ہونے کابھی امکان ظاہر کیا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

دہائیوں پرانے ششمائی دربارمﺅمشق کاخاتمہ بڑافیصلہ ،خزانہ عامرہ کو غیرضروری اخراجات سے نجات PSGAکے تحت400سرکاری خدمات آن لائن

Next Post

سچ بولنا اعلیٰ انسانی صفت ہے اور اخلاق کی سب سے بڑی پہچان

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post
سچ بولنا اعلیٰ انسانی صفت ہے اور اخلاق کی سب سے بڑی پہچان

سچ بولنا اعلیٰ انسانی صفت ہے اور اخلاق کی سب سے بڑی پہچان

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سینئر انتظامی، پولیس، ایس اے ایس بی افسران کے ساتھ اہم میٹنگ کی صدارت کی

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سینئر انتظامی، پولیس، ایس اے ایس بی افسران کے ساتھ اہم میٹنگ کی صدارت کی

غم اور خوشی

غم اور خوشی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail