سید اعجاز
ترال//ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد احمد نائیک ترال کے دور افتادہ علاقوں بگمڈ اور برن پتھری علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دورام متعدد عوامی وفود ان کے ساتھ ملاقی ہوئے جنہوں نے ممبر اسمبلی کو الگ الگ مسائل سے خبر دار کیا ہے ۔ رفیق احمد نائیک نے ایک بیان میں بتایا کہ مزکورہ علاقوں کے لوگ طرح طرح کے مشکلات سے دو چار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بگمڈ بستی میں دور جدید میں آبادی کو گونا گو مشکلات کا سامنا ہے ۔موصوف نے بتایا کہ مزکورہ بستی کے تمام مسائل کو انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا ۔انہوں نے بعد میں یہاں امیر کبیر ؒ کی زیارت (پیر کنہ ) پر بھی حاضری دی ہے۔اتوار کے روز بھی ممبر اسمبلی نے حلقہ انتخاب کے دور افتادہ پہاڑی علاقے برن پتھری کا دورہ کیا جس دوران لوگوں نے انہیں مختلف نوعیت کے در پیش مسائل سے آگاہ کیا ہے ۔انہوں نے بتایا مزکورہ علاقے میں لوگوں کے روز گار کا دار مدار مال مویشی پالنے پر ہے لیکن مویشی کے علاج معالجے کے لئے کوئی سہولیات نہیں ہے ۔رفیق احمد نائیک نے بتایا کہ لوگوں نے انہیں علاقے میں ایک شیپ اور ایک وٹنری قائم کرنے کی مانگ کی ہے انہوں نے بتایا اس سلسلے میں بہت جلد اس حوالے سے وہ محکمے کے اعلیٰ حکام سے مداخلت کرکے اس اہم مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کریں ۔






