سرینگر//خطہ چناب کے کشتواڑ علاقے میں آتشزدگی کے ایک واردات میں 2بچے اور ان کی والدہ سمیت 3افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق کشتواڑ کے سروڑبھوگڑانہ علاقے میں شبانہ آتشزدگی کی ایک واردات میں ماں اپنے دو کمسن بچوں سمیت لقمہ اجل بن گئیں ۔ میڈیا رپوٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بڈھات کے جشر نامی گاﺅں میں خورشید احمد کے گھر آگ ظاہر ہوئی جس کے نتیجے میں گھر میں سوئے نازیہ بیگم ان کے دو کمسن بچے7سالہ آمنہ بانو اور4سالہ بیٹا رضوان اس دل دہلانے والے واقعے میں جاں بحق ہوئے ۔اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی ۔