جموں/04دسمبر2024ئگورنمنٹ کالج فار وومن (جی سی ڈبلیو)کے پریڈ گراو¿نڈ میں رنگ یُگ اور جموں و کشمیر اکیڈیمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لنگویجزکے اِشتراک سے منعقدہ ہفتہ بھر جاری چھاو¿ ورکشاپ آج اِختتام پذیرہوا۔
اِس موقعہ پرکمشنر سیکرٹری اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر ریشمی سنگھ مہمان خصوصی اور ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر شیخ اعجاز بشیر مہمانِ ذِی وقار کی حیثیت سے موجود تھے۔اِس موقعہ پر دیگر معززین میں نوڈل پرنسپل پی ایس پی ایس گورنمنٹ پی جی کالج فار وومن گاندھی نگر ڈاکٹر ایس پی سرسوات،پرنسپل جی سی ڈبلیو پریڈ گراو¿نڈ ڈاکٹر رویندر کمار تِکو،ڈائریکٹر رنگیوگ دیپک کمار، پدم شری راجندر تِکو، سریش کمار شرما (ریٹائرڈ جج)، ایس پی آئی سی۔ایم اے سی اے وائی جموں و کشمیر چپٹر کے کنوینئر اورآرٹ مورخ ڈاکٹر للت گپتا شامل تھے۔اِس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری نے خطاب کرتے ہوئے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مقاصد کے مطابق تعلیم اور ثقافت کا ایک منفرد امتزاج قرار دیا۔ اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح یہ ورکشاپ این اِی پی کے نظریہ¿ کے مطابق ہے جس کا مقصد ایک جامع اورکثیر شعبہ جاتی تعلیم کو فروغ دینا ہے جو تعلیمی علم اور زندگی کی مہارت دونوں کو ضم کرتی ہے، جو طلبا¿کی مجموعی ترقی کے لئے ضروری ہے۔
ڈاکٹر رشمی سنگھ نے جی سی ڈبلیو پریڈ میں نئے متعارف کئے گئے ہنر پر مبنی تھیٹر کورس کی اہمیت پر روشنی ڈالی جس کا مقصد طلبا¿ کو عملی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے جو ان کی تعلیمی تعلیم کی تکمیل کرتی ہے۔ اُنہوں نے رنگ یُگ اور کلچرل اکیڈیمی کے ساتھ گرانقدر اشتراک کا اعتراف کیا جنہوں نے ورکشاپ کی کامیابی میں کلیدی رول اَدا کیا۔







