جموں 7 دسمبر 2024 ئ جل شکتی ، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور کے وزیر جاوید احمد رانا نے آج جموں میں گجر اور بکروال ہوسٹل کا معائینہ کیا ۔ انہوں نے گجر اینڈ بکروال گرلز ہوسٹل زیارت روڈ اور گجر اور بکروال بوائیز ہوسٹل زیارت روڈ کا دورہ کیا تا کہ ان کے کام کاج اور یہاں رہائش پذیر طالبات کیلئے دستیاب سہولیات کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے پانی کی سہولیات ، مینو ، کلاس رومز ، لائیبریری سروسز ، طلباءکیلئے تفریحی ہال وغیرہ کو چیک کیا ۔ جاوید رانا نے ہدایت دی کہ طلباءکو ان کی ہمہ گیر ترقی کیلئے تمام سہولیات فراہم کی جائیں ۔ اپنے دورے کے دوران وزیر نے قبائلی امور کے ڈائریکٹر کو جموں و کشمیر کے تمام ہوسٹلوں کے کام کاج کو قریب سے مانیٹر کرنے اور بہتر بنانے کی ہدایت دی ۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے ٹیوٹرز کو طلباءمیں تحریری صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ پرایمری سطح پر لکھنے کی مہارتیں نوجوان طالب علم کے تعلیمی راستے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔