جموں/24جنوری2025ئصوبہ جموں میں 76 ویں یوم جمہوریہ 2025ءکی تقریبات کی تیاریوں کے لئے فل ڈریس ریہرسل تقریبات کا اِنعقاد کیا گیا جس میں رنگا رنگ ثقافتی پروگراموں اور دستوں کی طرف سے مارچ پاسٹ پیش کیا گیا۔ضلع کٹھوعہ…. سپورٹس سٹیڈیم کٹھوعہ میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ فل ڈریس ریہرسل کا اِنعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈِسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر سریندر موہن نے پولیس ، سی آر پی ایف ، فارسٹ پروٹیکشن فورس ، این سی سی کیڈٹوں کے دستوں کے علاوہ پولیس بینڈ کی تشکیل پر مشتمل ایک مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔اِس موقعہ پرطلبا¿ نے حب الوطنی، ثقافتی روایات اور لوک رقص پر مبنی شاندار ثقافتی پروگرام پیش کئے جنہیں حاضرین و سامعین نے سراہا۔
فل ڈریس ریہر سل دیکھنے کے لئے اے ڈِی سی رنجیت سنگھ، اے ایس پی راہل چاڈک، سی پی او رنجیت ٹھاکر، اے سی آر وشو پرتاپ سنگھ اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے ضلعی سربراہان، سکول کا عملہ، طلبا¿ اور سول سوسائٹی کے اراکین موجود تھے۔ضلع پونچھ ….سپورٹس سٹیڈیم پونچھ میں یوم جمہوریہ 2025 کی تقریبات کے لئے تیاریوں کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے فل ڈریس ریہرسل کا اِنعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طاہر مصطفی ملک نے قومی تقریب کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے سلامی لی اور قومی پرچم لہرایا۔ریہرسل میں پریڈ کا باریک بینی سے معائینہ کیا گیاجس میں حصہ لینے والے دستوں کی لگن اور نظم و ضبط کو دکھایا گیا۔ اے ڈی سی کے ساتھ ایڈیشنل سپراِنٹنڈنٹ آف پولیس موہن لال شرما بھی تھے۔پریڈ کی کمان ڈپٹی سپراِنٹنڈنٹ آف پولیس سیّد عقیل شاہ نے سنبھال لی جبکہ اِنسپکٹر مختار احمد سیکنڈ اِن کمانڈ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ضلع ڈوڈہ …. سپورٹس سٹیڈیم ڈوڈہ میں76 ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے لئے فل ڈریس ریہرسل کا اِنعقاد کیا گیا۔ ریہرسل کا آغاز قومی پرچم لہرانے سے ہوا جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا جس سے شرکا¿ اور حاضرین میں حب الوطنی اور اتحاد کا گہرا جذبہ پیدا ہوا۔
اِس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ اِنتہائی احتیاط سے منعقدہ مارچ پاسٹ پریڈ تھی جس میں پولیس، نیم فوجی دستوں، محکمہ جنگلات اورسکولی طلبائ¿ کے دستوں نے غیر معمولی نظم و ضبط اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سدرشن کمار نے پریڈ کا معائینہ کیا اور ترنگا لہرایا۔
دریں اثنائ، نیو بس سٹینڈ کوٹلی بھدرواہ میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے لئے فل ڈریس ریہرسل بھی منعقد کی گئی۔ تحصیل دار کمل پریت سنگھ نے قومی پرچم لہرایا اور جموں و کشمیر آرمڈ پولیس، گورنمنٹ ڈگری کالج بھدرواہ کے این سی سی سینئر ڈویژن اور بوائز اینڈ گرلز ہائر سیکنڈری سکولوں کی این سی سی جونیئر ڈویژن کی ٹیموں کی جانب سے پیش کردہ ایک متاثر کن مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔
ضلع ریاسی ….جنرل زور آور سنگھ سپورٹس سٹیڈیم ریاسی میں یوم جمہوریہ 2025 کی تقریبات کے سلسلے میں بڑے جوش و جذبے کے ساتھ فل ڈریس ریہرسل کا اِنعقاد کیا گیا۔
اے ڈی سی راکیش کمار نے پولیس ، سی آر پی ایف ، این سی سی کیڈٹوں کی پلاٹون ، سکولی دستوں اور پولیس بینڈ کی تشکیل پر مشتمل مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔