منگل, جنوری ۶, ۲۰۲۶
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

صوبائی کمشنر کشمیر نے اسمبلی حلقہ بڈگام کیلئے سپیشل سمر ی رویژن کی پیش رفت کا جائزہ لیا

by Srinagar Mail
03/05/2025
A A
صوبائی کمشنر کشمیر نے اسمبلی حلقہ بڈگام کیلئے سپیشل سمر ی رویژن کی پیش رفت کا جائزہ لیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

?

ؓؓبڈگام/02مئی2025ئصوبائی کمشنر کشمیروِجے کمار بدھوری، جو اِنتخابی فہرستوں کے مبصربھی ہیں ،نے آج بڈگام میں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں 27۔اسمبلی حلقہ بڈگام کے لئے اِنتخابی فہرستوں کی سپیشل سمری رویژن (ایس ایس آر۔2025)کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ کانفرنس ہال بڈگام میں منعقد ہوئی جس میںضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام اَکشے لابرو، جو کہ ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر (ڈِی اِی او) بھی ہیں، نے اِنتخابی فہرستوں ایس ایس آر کے سلسلے میں اَب تک کی پیش رفت سے متعلق تفصیلی جانکاری دی۔میٹنگ کے شروعات میں 27۔اسمبلی حلقہ بڈگام کے اِی آر او نے سپیشل سمری رویژن کے تحت حاصل کی گئی پیش رفت، موصول شدہ نئی درخواستوں، اعتراضات، دعوو¿ں اور ان کے مسترد ہونے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ سپیشل سمری رویژن 8 اپریل سے شروع ہو کر 24 اپریل کو مکمل ہوئی اور 5 مئی 2025ءکو 27۔اسمبلی حلقہ بڈگام کے لئے شائع کی جائے گی۔اِس موقعہ پر صوبائی کمشنر نے اِی آر او اوراے اِی آر او حکام پر زور دیا کہ وہ الیکشن کمیشن آف اِنڈیا( اِی سی آئی) کی ہدایات اور مقررہ شیڈول کے مطابق نظرثانی کا عمل مکمل کریں۔ اُنہوں نے سویپ( ایس وِی اِی اِی پی) سرگرمیوں کو تیز کرنے اور اعتراضات و دعوو¿ں کو بروقت نمٹانے پر بھی زور دیا۔اِی آر او اور اِی آر او ایس کو مزید ہدایت دی گئی کہ مکمل شدہ سمری رویژن کی جانچ پڑتال کی جائے تاکہ تمام اہل رائے دہندگان کی صد فیصد اِندراج، نئے ووٹروں کا اِضافہ اور ڈپلی کیٹ ووٹروں کو حذف کرنامقررہ وقت میں یقینی بنایا جا سکے۔
اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ 27۔اسمبلی حلقہ بڈگام میں تمام سویپ پروگراموںکو کامیابی سے مکمل کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ اہل رائے دہندگان کی رجسٹریشن ممکن بنائی جا سکے۔
میٹنگ میں اے سی آر ،اِی آر او برائے 27۔اسمبلی حلقہ بڈگام، ڈِپٹی الیکشن آفیسر ، اے اِی آر او اور مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے بھی موجود تھے ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن نے راجوری ضلع میں واٹر سپلائی سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

Next Post

ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے جے کے سمدھان پورٹل کی پیش رفت کا جائزہ لیا

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post
ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے جے کے سمدھان پورٹل کی پیش رفت کا جائزہ لیا

ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے جے کے سمدھان پورٹل کی پیش رفت کا جائزہ لیا

حج 2025:سرینگرہوائی اڑے سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ شروع

حج 2025:سرینگرہوائی اڑے سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ شروع

رامبن میں فوجی ٹرک حادثے کی شکار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail