سری نگر/26جولائی2025ئ وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے آج ایس کے آئی سی سی سری نگر میںنیشنل لیگل سروسز اَتھارٹی ( این اے ایل ایس اے) کی شمالی زون علاقائی کانفرنس سے کلیدی خطاب کیا۔ یہ کانفرنس”دفاعی اہلکاروں اور قبائلی افراد کے لئے آئینی تصورِ انصاف کی توثیق“ کے موضوع پر ایس کے آئی سی سی سری میں منعقد ہوئی۔وزیراعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریجنل کانفرنس انصاف کے سماجی، معاشی اور سیاسی وعدے پر غور و فکر کا ایک سنہری موقع ہے، جو ہمارے آئین کے دیباچے میں درج ہے اور آرٹیکل 39اے کے تحت ریاست کو پابند کرتا ہے کہ انصاف تک رسائی کسی بھی معاشی یا دیگر رکاوٹ سے متاثر نہ ہو۔







