سرینگر //کے این ایس //27 جولائی // وادی کے ایک ممتاز کاروباری اور ہوٹل مالک، مشتاق چایا کو برلنگٹن یونیورسٹی( امریکہ ) نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ باوقار اعزاز جموں و کشمیر کی سیاحتی معیشت میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔کشمیرنیوز سروس کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ” مشتاق چایا کو جموں و کشمیر کی سیاحتی معیشت میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں برلنگٹن یونیورسٹی (USA) نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا ہے۔”اس دوران مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگوں نے چایاکو یہ عزاز ملنے پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کیا ۔





