ڈائریکٹر لائبریریز کا لائبریریوں کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور ڈیجیٹائزیشن پر زور
سری نگر/ڈائریکٹر لائبریریز اینڈ ریسرچ روبینہ کوثر نے آج کہا کہ محکمہ پبلک لائبریریز کے بنیادی ڈھانچے کو اَپ گریڈ کر نے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے تاکہ لائبریریوں میں قارئین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکے۔
اُنہوں نے اِن باتوں کا اظہار جے اینڈ کے یو ٹی لیول لائبریری ایڈوائزری کم پرچیز کمیٹی ( یو ٹی ایل ایل اے سی پی سی) کی چو تھی میٹنگ میں اِبتدائی کلمات کے دوران کیا ۔اُنہوں نے کہا،”یہ خوش آئند بات ہے کہ حالیہ دنوں میں جموں و کشمیر میں مطالعہ کے کلچر میں زبردست بحالی دیکھنے کو مل رہی ہے بالخصوص نوجوان نسل بڑی تعداد میں پبلک لائبریریوں کا رخ کر رہی ہے تاکہ ایک خوشگوار ماحول میں مطالعہ کر سکے۔“







