کلگام 13 ستمبر 2025 ئ وزیر صحت ، میڈیکل ایجوکیشن ، سماجی بہبود اور تعلیم محترمہ سکینہ ایتو نے آج کلگام کے کے بی پورہ علاقے کا دورہ کیا اور عوامی مسائل کو حل کرنے اور مقامی ترقیاتی ضروریات کا جائیزہ لینے کیلئے ایک عظیم الشان عوامی دربار منعقد کیا ۔ اس موقع پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے شفاف انتظامیہ کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ نے عوام کے مسائل اور شکایات کو حل کرنے کیلئے ایک خصوصی میکانزم ’ رابطہ پبلک آو¿ٹ ریچ آفس ‘قائم کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ” ہماری ترجیح یہ یقینی بنانا ہے کہ ہر شہری ، چاہے وہ کسی بھی مقام پر ہو ، کو معیاری صحت کی خدمات اور دیگر بنیادی ضروریات تک رسائی حاصل ہو ۔ آج کا عوامی دربار شفاف گورننس ، جوابدہی اور عوامی مسائل پر فوری ردِ عمل کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے ۔ “






