سری نگر/وزیربرائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ اِیتو نے آج خون کے عطیہ کی مہمات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ مہم ایک لائف لائنہے جو ہنگامی حالات، طبی عمل اورآفاتِ سماوی کے دوران بے شمار جانیں بچا سکتی ہیں۔
-وزیر موصوفہ نے اِن باتوں کا اِظہار آج گندن سٹیڈیم راج باغ میں منعقدہ ایک بلڈ ڈونیشن اور ویلنس کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ کیمپ ٹیم ریڈ این جی او نے جموں و کشمیر سپورٹس کونسل (جے کے ایس سی) اور ایس کے آئی ایم ایس صورہ کے اِشتراک سے منعقد کیا تھا۔اِس موقعہ پر وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی،رُکن قانون ساز اسمبلی لال چوک شیخ احسان پردیسی، سیکرٹری سپورٹس کونسل، صحت شعبے سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور اَفراد، ٹیم ریڈ کے ممبران اور بڑی تعداد میں نوجوان موجود تھے۔







