سری نگر/03 اکتوبر 2025ئجموں و کشمیر بینک نے آج چیف منسٹرریلیف فنڈ میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ اَفراد کے لئے جاری اِمدادی و باز آباد کاری کے اقدامات کے لئے 4 کروڑ 10 لاکھ روپے کا عطیہ دیا ۔ منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر جموںوکشمیر بینک اِمیتابھ چٹرجی نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان کے ہمراہ سول سیکرٹریٹ میں وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کو 4.10 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔







