سرینگر، 13 اکتوبر : //جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں ریچھ نے ایک نوجوان پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا ہے اس دوران نوجوان کو پہلے ترال بعد مزید علاج معالجے کے لئے سرینگر منتقل کیا گیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق تکیہ گلاب باغ ترال میں ایک ریچھ نے ایک نوجوان یاسر احمد میر پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا ہے اس دوران مقامی لوگوں نے نوجوان کو پہلے ایس ڈی ایچ ترال منتقل کیا گیا ہے جہاں سے داکٹروں نے انہیں سرینگر منتقل کیا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں اسے قبل ایک بچی کو تیندوے نے نوالہ بنا کر ہلاک کیا ہے جبکہ دیگر علاقے میں مسلسل تیندوے اور ریچھوں کی موجودگی سے آبادی پریشانیوں سے دوچار ہے ۔







