سری نگر/28 اکتوبر 2025ئوزیر برائے جل شکتی محکمہ جاوید احمد رانا نے آج کہا کہ حکومت کے پاس دریائے جہلم کے سیلاب کو تخفیفی اَقدامات کے لئے 1632 کروڑ روپے کا ماسٹر پلان پائپ لائن میں ہے۔وزیر موصوف آج قانون ساز اسمبلی میں ممبر اسمبلی شیخ احسان احمدکی طرف سے اُٹھائے گئے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔اُنہوں نے کہا کہ سیلاب کے تخفیفی اقدامات کو بڑھانے کے لئے گہرا ڈی سلٹنگ اور دریائے جہلم اور اس کے سیلاب پھیلانے والے چینلوں کی صلاحیت بڑھانے سمیت ایک جامع سیلاب تخفیفی منصوبہ زیر غور ہے۔وزیرموصوف نے بتایا کہ سری نگر میں تقریباً 15 کروڑ روپے کے سیلاب سے بچاو¿ کے کام انجام دئیے گئے ہیں تاکہ سیلابی خطرات کو کم کیا جا سکے۔






