سری نگر/25فروری 2026ئوزیراعلیٰ عمر عبد اللہ نے آج سری نگر میں کرائیس نتھیمم گارڈن کی اِفتتاحی تقریبات کے دوران منعقد فوٹوگرافی اور ریل مقابلے کے فاتحین کو اعزاز دیا۔
اِس اعزازی تقریب کا اِنعقاد محکمہ فلوری کلچر، گارڈنز اور پارکس نے کیا جس میں شرکا¿ کو ان کی غیر معمولی تخلیقی صلاحیتوں اور شاندار باغ کی خوبصورتی اور شان و شوکت کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا۔
وزیرِاعلیٰ نے جیتنے والوں کو نقد انعامات کے ساتھ سرٹیفکیٹ آف میرٹ پیش کئے جن میں پہلے انعام کے طور پر 20,000 روپے، دوسرے انعام کے طور پر 10,000 روپے اور ہر زمرے میں 5,000 روپے تیسرے انعام کے طور پر دئیے گئے۔









