ہفتہ, مئی ۲, ۲۰۲۶
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

جموں کشمیر اردو کونسل کی طرف سے عید ملن پروگرام منعقد

سماج سے وابستہ مختلف مقتدر اشخاص کی شمولیت

by Srinagar Mail
08/04/2026
A A
جموں کشمیر اردو کونسل کی طرف سے عید ملن پروگرام منعقد
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سرینگر/جموں کشمیر اردو کونسل طرف سے آج سری نگر کے ایک نجی ہوٹل میں عید ملن تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سماج کے مختلف شعبوں سے وابستہ مقتدر شخصیات نے حصہ لیا عید ملن کے اس پروگرام میں مختلف شخصیات نے اردو زبان و ادب کے حوالے سے اپنی آرا پیش کی . مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ اردو زبان کی ترویج و ترقی کے لیے ایک ہمہ گیر تحریک کی ضرورت ہے۔تقریب کی ابتدا میں کونسل کے صدر ایڈوکیٹ عبدالرشید ہانجورہ نے خطبہ استقبالیہ دیا انہوں نے کونسل کی طرف اٹھاے جارہے اقدامات کا ذکر کیا۔مولانا شوکت حسین کینگ نے اپنے صدارتی خطبے میں کہا اردو کے بغیر ہماری تاریخ نا مکمل ہے انہوں نے اردو زبان کی تاریخ دہراتے ہوئے کہا کہ ہمارے اکابر علمائ نے اردو زبان کا استعمال کر کے یہاں علم کا نور پھیلایا۔لوگوں کو خالق سے جوڑا۔ماہر تعلیم جی این وار نے اپنے تاثرات میں کہا کہ پراویٹ یونیورسٹی ایکٹ پاس ہونے سے اب یہاں لنگویج یونیورسٹی قائم کرنے کے لیے راہیں ہموار ہو گئی معروف صحافی یوسف جمیل نے اپنے تاثرات میں کہا کہ اردو اخبارات کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ صحافی جاوید آذر نے کہا اردو زبان اگرچہ ہمارے بچے بہترین بولتے ہیں لیکن ان اردو کی پڑھائی اور لکھاءبہت کمزور ہے جس جانب والدین کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔امتیاز احمد ملک صدر ٹریڈرز فیڈریشن شہر خاص نے کہا اردو کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ڈاکٹر رفیق مسعودی نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں اردو اداروں کی رقومات محدود کی گئی ہے۔یہ رجحان بدلنے کی ضرورت ہے۔ سرینگر ٹایمز کے ایڈیٹر بشیر احمد بشیر نے کہا کہ ہم بہت کنفیوڑن میں جی رہے ہیں ہمارے بچے زبانوں تلے دب رہے ہیں۔مسعود حسین نے کہا کیا ہوا اردو زبان کی ترویج کے لیے سنجیدہ کوشش کی ضرورت ہے ڈاکٹر حفیظ مسعودی نے کہا کہ اردو زبان اب یہاں بولی بن رہی ہے ہماری نئی پود اردو پڑھنے اور لکھنے سے قاصر ہیں جس کی جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے اس کے علاوہ جن اور لوگوں نے اس موقع پر تاثرات بیان کیے ان میں صفدر سامعون ،سلیم سالک ،عبد الحکیم منشی، فرید ہ شوق، مفتی محمد سلطان،،وغیرہتقریب میں ڈاکٹر مشتاق گناءکی دو کتابیں خطبات اقبال کی عصری معنویت، Iqbal and current issues اور ڈاکٹر فیض قاضی آبادی کی کتاب صحبت صالحین کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔تقریب میں اور لوگوں کے علاوہ محمد اسلم مدیر کے این ایس،،ریاض ملک، پروفیسر ناصر مرزا،سلیم سالک،ڈاکٹر اقبال لون،ڈاکٹر ریاض توحیدی نذیر ابن شہباز ،جاوید ،نا ظم نذیر،شبیر ماٹجی ، ڈاکٹر جو ہر قدوسی ،پی جی رسول،ڈاکٹر معروف شاہ ،ڈاکٹر شاہ فیصل مشتاق احمد انتو، فردوس احمد وانی ،عبد الرحمن لطیف، سہیل سالم،صوفی علی محمد، بلال فرقانی،وغیرہ تقریب میں نظامت کے فرائض جاوید ماٹجی نے انجام دیے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

وادی کے سکولوں میں دوپہر کا کھانا بنانے والی باوچیوں کا مختلف مقامات پر احتجاج

Next Post

ڈار گنائی گنڈ آری پل ترال میں نالہ لام پر پل کی عدم موجودگی،آبادی پریشان

Related Posts

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے شیر کشمیر کرکٹ کلب کی جرسی کی رسم رونمائی اَنجام دِی

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے شیر کشمیر کرکٹ کلب کی جرسی کی رسم رونمائی اَنجام دِی

اردو زبان ۔ ماضی اور حال

اردو زبان ۔ ماضی اور حال

جامعة الاخلاص ترال کی جانب سے عازمین حج کے لئے تربیتی پروگرام

جامعة الاخلاص ترال کی جانب سے عازمین حج کے لئے تربیتی پروگرام

ڈار گنائی گنڈ آری پل ترال میں نالہ لام پر پل کی عدم موجودگی،آبادی پریشان

ڈار گنائی گنڈ آری پل ترال میں نالہ لام پر پل کی عدم موجودگی،آبادی پریشان

وادی کے سکولوں میں دوپہر کا کھانا بنانے والی باوچیوں کا مختلف مقامات پر احتجاج

سپیکر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی نے بجٹ سیشن 2026 کے احسن اِنعقاد پر

سپیکر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی نے بجٹ سیشن 2026 کے احسن اِنعقاد پر

Next Post
ڈار گنائی گنڈ آری پل ترال میں نالہ لام پر پل کی عدم موجودگی،آبادی پریشان

ڈار گنائی گنڈ آری پل ترال میں نالہ لام پر پل کی عدم موجودگی،آبادی پریشان

سرینگر جموں شاہراہ گاڑیوں کی آمد رفت کے لئے بند

سرینگر جموں شاہراہ گاڑیوں کی آمد رفت کے لئے بند

جامعة الاخلاص ترال کی جانب سے عازمین حج کے لئے تربیتی پروگرام

جامعة الاخلاص ترال کی جانب سے عازمین حج کے لئے تربیتی پروگرام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail