سری نگر13 اپریل (کے این ایس): فلوری کلچر، باغات اور پارکس کشمیر کے ڈائریکٹوریٹ نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ ٹیولپ گارڈن سری نگر، جسے16 مارچ کو ٹولپ شو2026 کے لیے زائرین کے لیے کھولا گیا تھا، 16 اپریل کی شام سے عام لوگوں کے لیے بند کر دیا جائے گا۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق محکمہ کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری نوٹس کے مطابق، یہ فیصلہ ٹیولپ کمیٹی کی سفارشات کے بعد لیا گیا ہے جس کے ذریعے خط نمبر FO/NMBG/GS-15/120 مورخہ 13 اپریل 2025 کو بتایا گیا ہے۔محکمہ نے کہا کہ باغ اس سال کے ٹیولپ شو کے اختتام کے موقع پر مقررہ تاریخ کے بعد زائرین کے لیے بند رہے گا۔









