سانبہ/10جون 2026ئ کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات شیتل نندا نے آج وائبرنٹ وِلیجز پروگرام ( وِی وِی پی ) مرحلہ دوم کے تحت بلاک راجپورہ کے چک دولما اور چک لالہ دیہات کا دورہ کیا جس کا مقصد یونین ٹیریٹری کے سرحدی علاقوں میں ہمہ گیر اور جامع دیہی ترقی کے لئے حکومت کے عزم کو اُجاگر کرنا ہے۔دورے کے دوران کمشنر سیکرٹری کو وائبرنٹ وِلیج پروگرام کے تحت دونوں دیہات میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی گئی۔ اِس موقعہ پر ایڈیشنل ڈِسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، بی ایس ایف کے کمپنی کمانڈر، تمام ضلعی اَفسران اور مقامی دیہاتی بھی موجود تھے جو پروگرام کے مو¿ثر نفاذ کے لئے اَپنائے جانے والے کثیر الشعبہ نقطہ نظر کی عکاسی کرتا ہے۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پروگرام کے تحت تمام16 شناخت شدہ دیہات کے لئے نوڈل اَفسران مقرر کئے جا چکے ہیں اور ہر گاو¿ں کے لئے ضروریات و کمیوں کا جائزہ مکمل کرنے کے بعد ترقیاتی منصوبے تجویز کئے گئے ہیں۔ چک دلما کے لئے 11 جبکہ چک لالہ کے لئے 9 منصوبے تجویز کئے گئے ہیں جن میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور مقامی آبادی کی معاشی ضروریات کو پورا کرنے کے مختلف اَقدامات شامل ہیں۔





