پیر, جون ۲۹, ۲۰۲۶
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

ستیش شرما نے جموں سے سومناتھ جی یاترا کو جھنڈی دِکھاکر روانہ کیا

by Srinagar Mail
29/06/2026
A A
ستیش شرما نے جموں سے سومناتھ جی یاترا کو جھنڈی دِکھاکر روانہ کیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

 

سری نگر/وزیر برائے خوراک، شہری رسدات و اَمورِ صارفین ، اِنفارمیشن ٹیکنالوجی، اَمورِ نوجواناں و کھیل کود، سائنس و ٹیکنالوجی اور اے آر آئی و ٹریننگ محکمہ جات ستیش شرما نے آج جموں ریلوے سٹیشن سے سومناتھ جی یاترا کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔ اس تقریب کا اہتمام محکمہ کلچر نے ہندوستان کے عظیم ثقافتی اور روحانی ورثے کو فروغ دینے کے لئے جاری اقدامات کا حصہ ہے ۔ اِس کا مقصد یاتریوں اور ثقافتی تبادلوں کے ذریعے قومی یکجہتی کے رِشتوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔اِس موقعہ پر وزیر موصوف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یاترا کو روحانی اعتبار سے بہت اہمیت حاصل ہے اور یہ ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے درمیان قومی یکجہتی، ثقافتی بیداری اور باہمی احترام کو فروغ دینے کا ایک مو¿ثر ذریعہ بھی ہے۔ اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ عقیدت مند مکمل عقیدت کے ساتھ ا س پوترسفر کو انجام دیں گے اور برکتوں کے ساتھ واپس لوٹیں گے اور اَپنے روحانی تجربے کو تقویت بخشیں گے۔
اُنہوں نے تمام یاتریوں کے لئے محفوظ، آرام دہ اور کامیاب یاترا کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے یاتراکے پُرامن اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اِنتظامات کرنے پر محکمہ کلچر اور تمام متعلقہ اداروں کی کوششوں کو بھی سراہا۔
ستیش شرما نے کہا،”سومناتھ صرف عبادت کی جگہ نہیں بلکہ یہ ہندوستان کے عقیدے، عزم و حوصلے اور شاندار تہذیبی ورثے کی ابدی علامت ہے۔ اِس طرح کے اَقدامات ہماری ثقافتی جڑوں کو مضبوط کرنے اور آنے والی نسلوں کو ہماری شاندار روایات سے جُڑے رہنے کی ترغیب دیتے ہیں۔“
اُنہوںنے جموں و کشمیر کے متنوع ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری کلچر، سیکرٹری جموں و کشمیر اکیڈیمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لنگویجز اور محکمہ کلچراور سول اِنتظامیہ کے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمارنے بڈگام کا دورہ کیا

Related Posts

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمارنے بڈگام کا دورہ کیا

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمارنے بڈگام کا دورہ کیا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے ’رابطہ ‘ میں قانون سازوں اور عوامی وفود سے ملاقات کی

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے ’رابطہ ‘ میں قانون سازوں اور عوامی وفود سے ملاقات کی

وزیرا علیٰ نے جموں وکشمیر بائیر۔سیلر میٹ کا اِفتتاح کیا

وزیرا علیٰ نے جموں وکشمیر بائیر۔سیلر میٹ کا اِفتتاح کیا

چیف الیکشن کمشنر آف اِنڈیا تین روزہ سرکاری دورے پر سری نگر پہنچ گئے

چیف الیکشن کمشنر آف اِنڈیا تین روزہ سرکاری دورے پر سری نگر پہنچ گئے

سکینہ اِیتو نے ڈِسٹرکٹ ہسپتال کولگام سے ’پلس پولیس امیونائزیشن مہم ‘ کا آغاز کیا

سکینہ اِیتو نے ڈِسٹرکٹ ہسپتال کولگام سے ’پلس پولیس امیونائزیشن مہم ‘ کا آغاز کیا

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

لدھوپانپور کے پسوال خاندان سے اظہار تعزیت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail