جمعہ, جولائی ۳۱, ۲۰۲۶
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

حکومت ٹیچر کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے پُرعزم :سکینہ ایتو

خالی تدریسی اَسامیوں کو پُر کرنے کے لئے 27 مضامین میں لیکچرروں کی 594 اَسامیوں کو جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کے سپرد کیا گیا

by Srinagar Mail
31/07/2026
A A
حکومت ٹیچر کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے پُرعزم :سکینہ ایتو
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

 

سری نگر/ وزیر برائے سکولی تعلیم، اعلیٰ تعلیم اور سماجی بہبود سکینہ اِیتو نے آج اِس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت ٹیچر کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لئے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔ اُنہوں نے یقین دِلایا کہ اساتذہ کے تمام حقیقی مسائل اور طویل عرصے سے دیرینہ مطالبات کا ہمدردانہ جائزہ لے کر انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔اُنہوںنے اِن باتوں کا اظہار آج یہاں ٹیچرز بھون بمنہ میں جموں و کشمیر ٹیچرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جے کے ٹی جے اے سی) کے زیرِ اہتمام منعقدہ ایک روزہ ٹیچرکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر موصوفہ نے اَپنے خطاب میں قوم کی تعمیر اور سماجی ترقی میں اساتذہ کے بے مثال کردار کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ اَساتذہ نئی نسل کی تربیت، ان میں اقدار،علم اور کردار پیدا کرکے معاشرے کے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار اَدا کرتے ہیں۔اُنہوں نے کہا،”ہماری قوم کا مستقبل اساتذہ کے ہاتھوں میں ہے جن کی لگن اور عزم نے لاتعداد طالب علموں کو مختلف شعبوں میں کامیابی حاصل کرنے اور معاشرے میں بامعنی کردار ادا کرنے کے قابل بنایا ہے۔“سکینہ اِیتو نے مزید کہا کہ محکمہ سکولی تعلیم نے انسانی وسائل کے بہتر انتظام، ضلعی سطح پر اِنتظامی نظام کو مضبوط بنانے اور طویل عرصے سے زیر اِلتوا ¿سروس معاملات کو مقررہ مدت میں نمٹانے کے کےت متعدد انتظامی اصلاحات نافذ کی ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ محکمہ نے اعلیٰ ثانوی سکولوں میں تدریسی عملے کی کمی کو پورا کرنے کے لئے اہل پی جی ماسٹروںاور پی جی اساتذہ کو اِن چارج لیکچرروں کے طور پر تعینات کرنے کا عمل بھی شروع کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ایک اہم انتظامی پیش رفت کے طور پر 36 میں سے 31 مضامین کی تازہ ترین حتمی سینارٹی لسٹ جن میں 20,281 پی جی ماسٹروں اور پی جی اساتذہ شامل ہیں، کئی برسوں بعد جاری کی گئی ہیں۔ اِس کے علاوہ 3,509 ہیڈ ماسٹروں کی حتمی سینارٹی لسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔وزیر تعلیم نے کہا،“محکمہ نے تعلیمی انتظامیہ کو مزید مضبوط بنانے کے لئے 136 سینئر لیکچرروں کو اِن چارج پرنسپل، 22 پرنسپلوں کو اِن چارج چیف ایجوکیشن آفیسر اور 1,083 ماسٹروں کو اِن چارج ہیڈ ماسٹر کے طور پر تعینات کیا ہے۔“
اُنہوں نے مزید کہا کہ خالی تدریسی اَسامیوں کو پُر کرنے کے لئے 27 مضامین میں لیکچرروں کی 594 اَسامیوں کو جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کے سپرد کیا گیا جس نے 26 مضامین میں 537 اُمیدواروں کی سفارش کی ہے۔
وزیر موصوفہ نے ٹیچرکمیونٹی کو درپیش مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اساتذہ جنہوں نے اپنی زندگی معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے وقف کی ہیں، ان کے جائز مسائل کو مناسب اہمیت دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت اساتذہ کو درپیش مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہے اور انہیں شفاف اور مقررہ مدت میں حل کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔
اُنہوں نے سروس سے متعلق مختلف معاملات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے سامنے پیش کئے گئے تمام جائز مطالبات کا ہمدردی اور سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔ اُنہوں نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ کہ محکمہ سکولی تعلیم جموں و کشمیر میں تعلیمی شعبے کو مزید مضبوط بناتے ہوئے اساتذہ کے مفادات کے تحفظ کے لئے پُرعزم ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جاوید ڈار نے اونی صنعت اور ایچ اے ڈِی پی مداخلتوں کا جائزہ لیا

Related Posts

جاوید ڈار نے اونی صنعت اور ایچ اے ڈِی پی مداخلتوں کا جائزہ لیا

جاوید ڈار نے اونی صنعت اور ایچ اے ڈِی پی مداخلتوں کا جائزہ لیا

چیف سیکرٹری نے شہری غریبوں کیلئے پی ایم اے وائی ۔ یو ہاﺅسنگ سکیموں کا جائزہ لیا

چیف سیکرٹری نے شہری غریبوں کیلئے پی ایم اے وائی ۔ یو ہاﺅسنگ سکیموں کا جائزہ لیا

آری پل ترال میں انسانی بستیوں میں بندروں کی موجودگی

آری پل ترال میں انسانی بستیوں میں بندروں کی موجودگی

حکومت نے تاریخی جامع مسجد شوپیان اور سرودھر چومنڈاما تا مندر رام بن کی بحالی کیلئے

چیف سیکرٹری نے جموں وکشمیر میں آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کی عمل آوری کا جائزہ لیا

چیف سیکرٹری نے جموں وکشمیر میں آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کی عمل آوری کا جائزہ لیا

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ نے ’رابطہ‘ میں عوامی نمائندوں اور صنعتی رہنماﺅں سے ملاقات کی

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ نے ’رابطہ‘ میں عوامی نمائندوں اور صنعتی رہنماﺅں سے ملاقات کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail