بدھ, اگست ۲۶, ۲۰۲۶
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

خانقاہ فیض پناہ پکھرپورہ میں تقریبِ پوشاک بندی

ہزاروں عقیدت مندوں کی منعقدہ تقریب میںشرکت

by Srinagar Mail
26/08/2026
A A
خانقاہ فیض پناہ پکھرپورہ میں تقریبِ پوشاک بندی
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

منظور پلھر پوری
سرینگر، 25 اگستخانقاہِ فیض پناہ حضرت سلطان سید محمد علی عالی بلخیؒ پکھرپورہ میں سالانہ تقریبِ پوشاک بندی نہایت عقیدت و احترام اور روحانی جوش و جذبے کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں وادی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق تقریب میرواعظ خانقاہ فیض پناہ پکھرپورہ پیرزادہ مولانا شکیل الرحمان اویسی صاحب کی صدارت میں بعد از نمازِ ظہر عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر خانقاہ کا ماحول روحانی کیفیت سے معمور رہا اور عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔قبل از نمازِ ظہر اپنے خصوصی خطاب میں پیرزادہ مولانا شکیل الرحمان اویسی صاحب نے حضرت سلطان سید محمد علی عالی بلخی? کی حیاتِ مبارکہ، دینی و روحانی خدمات اور تعلیمات پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اولیائے کرام کی زندگی، ان کا مشن اور ان کی تعلیمات امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اولیائے اللہ نے ہمیشہ انسانیت کو محبت، اخلاص، اتحاد، تقویٰ اور دینِ اسلام کی حقیقی تعلیمات سے وابستہ رہنے کا درس دیا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ اولیائے کرام کی تعلیمات کو صرف عقیدت تک محدود رکھنے کے بجائے اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ معاشرے میں دینی اقدار، باہمی اخوت اور اسلامی روایات کو مزید فروغ حاصل ہو۔تقریب کے دوران عقیدت مندوں نے نہایت ادب و احترام کے ساتھ پوشاک بندی کی روحانی تقریب میں شرکت کی اور خانقاہِ فیض پناہ سے اپنی دیرینہ عقیدت کا اظہار کیا۔آخر میں انتظامات کو احسن طریقے سے انجام دینے اور تقریب کے انعقاد میں تعاون پر جموں کشیر وقف بورڈ کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔مولانا نے وقف بورڈ کی جانب سے فراہم کردہ تعاون اور انتظامی معاونت کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسے مذہبی و روحانی اجتماعات کے لیے اسی جذبے کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

گاندربل میں دُلہا چلا گھوڑے گاڑی پے سسرال۔ڈلہے نے مہنگی گاڑی کے بجائے گھوڑے گاڑی پے سسرال جانے کو دی ترجیحی۔۔

Related Posts

جاوید ڈار نے سی آئی ٹی ایچ میں ایک روزہ تربیتی پروگرام کیلئے 250 کسانوں کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

جاوید ڈار نے سی آئی ٹی ایچ میں ایک روزہ تربیتی پروگرام کیلئے 250 کسانوں کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

وزیر اعلیٰ نے سرینگر میں جدید مشینی قصاب خانے کی بنیاد رکھی

وزیر اعلیٰ نے سرینگر میں جدید مشینی قصاب خانے کی بنیاد رکھی

سکینہ ایتو نے کلگام کے اولوں سے متاثرہ گاوں کا دورہ کیا

سکینہ ایتو نے کلگام کے اولوں سے متاثرہ گاوں کا دورہ کیا

چیف سیکرٹری نے اِنتظامی اِصلاحات کا جائزہ لیا

چیف سیکرٹری نے اِنتظامی اِصلاحات کا جائزہ لیا

جاوید ڈار نے سی آئی ٹی ایچ میں ایک روزہ تربیتی پروگرام کیلئے 250 کسانوں کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

جاوید ڈار نے سی آئی ٹی ایچ میں ایک روزہ تربیتی پروگرام کیلئے 250 کسانوں کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail