اتوار, اکتوبر ۲۵, ۲۰۲۶
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے ’ کشمیر میراتھن ‘ کے تیسرے ایڈیشن کوہری جھنڈی دِکھا کرروانہ کیا

میراتھن کیلئے 3.17 کروڑ روپے انعامی رقم اور فاتح کیلئے 25لاکھ روپے مختص

by Srinagar Mail
25/10/2026
A A
وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے ’ کشمیر میراتھن ‘ کے تیسرے ایڈیشن کوہری جھنڈی دِکھا کرروانہ کیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

 

سری نگر/ وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے آج پولو گراو¿نڈسری نگر سے کشمیر میراتھن کے تیسرے ایڈیشن کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔تقریب میںجموں و کشمیر، ملک کے دیگر حصوں اور بیرونِ ملک سے زائد اَز 2000 دوڑنے والوں نے شرکت کی جو قوتِ برداشت ،کھیل کے جذبے اور کشمیر کے بے مثال قدرتی حسن کا جشن منانے کا ایونٹ ہے ۔وزیراعلیٰ نے اکتوبر کی ٹھنڈک سے بھری خوشگوار خزاں کی صبح میں صبح 6.30 بجے’ فل میراتھن‘ (42.195 کلومیٹر) اور اِس کے بعد صبح 7.45 بجے’ ہاف میراتھن‘ (21 کلومیٹر) کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔ یہ میراتھن سری نگر کے کئی مشہور مقامات سے گزرتی ہے جن میں لال چوک، پولو ویو، زیرو برج، گپکار روڈ، بلیوارڈ، دریائے جہلم کا کنارہ، ڈل جھیل،ایس کے آئی سی سی ،فورشور روڈ، کشمیر یونیورسٹی اور مغل باغات شامل ہیں۔اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ’ کشمیر میراتھن‘ ایک اہم سپورٹس ایونٹ کے طور پر اُبھر رہاہے جس سے جموں و کشمیرکی عالمی سپورٹس ٹوراِزم کو تقویت مل رہی ہے، سیاحت کو فروغ دے رہاہے اور پورے خطے میںفِٹنس اور صحت مند طرزِ زِندگی کے کلچر کو متحرک کر رہا ہے۔جب دوڑنے والے شہر کی تاریخی سڑکوں، دلکش پانی کے کناروں اور مشہور باغات سے گزرتے ہیں، تو یہ میراتھن مسابقتی کھیل، ثقافتی جوش اور وادی کے شاندار مناظر کا ایک منفرد امتزاج پیش کرتا ہے جس سے بڑے کھیلوں کے مقابلوں کے لئے کشمیر کی حیثیت مزید مستحکم ہوتی ہے۔
اِس ایونٹ میں جغرافیائی حدود سے بالاتر ہو کر رجسٹریشنز موصول ہوئیںجو پیشہ ور کھلاڑیوں، فٹنس کے شوقین اَفراد اور طویل فاصلے تک دوڑنے والوں میں اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی عکاسی کرتا ہیں۔ میراتھن کے لئے 1,807 آن لائن رجسٹریشنز ہوئیںجن میں جموں و کشمیر سے 1,221 شرکا¿، دیگر ریاستوں سے 513 اور 12 ممالک کی نمائندگی کرنے والے 73 بین الاقوامی دوڑنے والے شامل تھے۔ موقعے پر کی گئی رجسٹریشنز کے ساتھ مجموعی طور پر شرکا¿کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی۔اس تیسرے ایڈیشن میں انعامی رقم کی کُل مالیت 3.17 کروڑ روپے ہے جس میں اوپن زُمرے کے فاتح کو 25لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔
اِس سے قبل وزیرا علیٰ نے 22 اکتوبر کو پولو ویو میں تین روزہ ’میراتھن ایکسپو ‘کا اِفتتاح کیا تھا۔
مقامی کھیلوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دوڑنے والوں کے لئے ایک علیحدہ انعامی زُمرہ بھی متعارف کیا گیا ہے۔ اِس اَقدام کا مقصد مقامی کھلاڑیوں کی حوصلہ اَفزائی کرنا، شرکت کے دائرے کو وسیع کرنااور جموں و کشمیر کھلاڑیوں کے لئے ایک بڑے پلیٹ فارم پر مقابلہ کرنے اور نمایاں کارکردگی دِکھانے کے مزید مواقع پیدا کرنا ہے۔
اِس موقعہ پر وزیراعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، چیف سیکرٹری اَتل ڈولو، وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا، صوبائی کمشنر کشمیر انشل گرگ، سیکرٹری سیاحت اَونی لواسا، ڈائریکٹر سیاحت کشمیر سیّد قمر سجاد اور دیگر سینئر افسران و اہلکار موجود تھے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے لوک بھون میں یووا سنگم کے شرکا¿ سے بات چیت کی

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر کا ’کشمیر میراتھن‘ کی ایوارڈ تقریب سے خطاب

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر کا ’کشمیر میراتھن‘ کی ایوارڈ تقریب سے خطاب

لیفٹیننٹ گورنر کا ’کشمیر میراتھن‘ کی ایوارڈ تقریب سے خطاب

والد محترم کی یاد میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

والد محترم کی یاد میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسمبلی نے 2019 سے قبل تعینات اساتذہ کو ٹی اِی ٹی سے استثنیٰ دینے کی قرار داد منظور کی

صرف ڈگریاں کافی نہیں، ہنر پر مبنی تعلیم بچوں کو فراہم کرنا موجودہ وقت کی اہم ضروت ہے: وزیر تعلیم

سکینہ ایتو نے تعلیم اور کھیل کے ذریعے لڑکیوں کو بااختیار بنانے پر زور دیا

سکینہ ایتو نے تعلیم اور کھیل کے ذریعے لڑکیوں کو بااختیار بنانے پر زور دیا

سکینہ ایتو نے نانیل اننت ناگ میں سماجی بہبود کی سہولیات کا افتتاح کیا

سکینہ ایتو نے نانیل اننت ناگ میں سماجی بہبود کی سہولیات کا افتتاح کیا

چیف سیکرٹری اَتل ڈولو کا سابق آئی اے ایس آفیسر ایس ایس رضوی کے اِنتقال پر اِظہار ِ تعزیت

Next Post
لیفٹیننٹ گورنر کا ’کشمیر میراتھن‘ کی ایوارڈ تقریب سے خطاب

لیفٹیننٹ گورنر کا ’کشمیر میراتھن‘ کی ایوارڈ تقریب سے خطاب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail